پی سی بی کا نیا آئین، گورننگ بورڈ اختیارات کا مرکز جبکہ چیئرمین کی مدت 3 سال مقرر
منگل 22 جولائی 2014 16:02
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22جولائی 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین میں گورننگ بورڈ کو طاقت کا منبع بنایا گیا ہے جو چیئرمین کو منتخب اور اسے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹا بھی سکے گا۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ کمیٹی نے پی سی بی حکام کی مشاورت سے بورڈ کا 27 صفحات پر مشتمل نیا آئین تشکیل دیا ہے جس کے تحت وزیراعظم بورڈ کے پیٹرن انچیف ہوں گے۔
چیئرمین کا انتخاب 10 رکنی گورننگ بورڈ کرے گا جو 4 ریجنز اور 4 محکموں کے نمائندوں کے ساتھ وزیر اعظم کے نامزد کردہ 2 نمائندوں پر مشتمل ہو گا۔ گورننگ بورڈ کا ہر رکن چیئرمین بن سکتا ہے جبکہ چیئرمین کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا بھی جاسکے گا۔پی سی بی کے نئے آئین کی رو سے چیئرمین کے پاس کپتان اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان کا تقرر اور ٹیموں کی منظوری کا اختیار ہوگا تاہم چیئرمین کو دوسرے تمام فیصلوں کے لئے گورننگ بورڈ سے باضابطہ منظوری لینا ہوگی۔
(جاری ہے)
واضح رہے کہ موجودہ حکومت کے قیام کے ساتھ ہی سابق چیئرمین پی سی بی اور حکومت کے درمیان اختلافات تھے اور معاملہ عدالت میں جانے پر کئی ماہ تک ذکا اشرف اور نجم سیٹھی کے درمیان رسہ کشی جاری تھی تاہم گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ذکا اشرف کی بحالی کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.