غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پرلاہوریوں کا ضبط ٹوٹ گیا، مشتعل مظاہرین کا لیسکو آفس پر دھاوا
بدھ 23 جولائی 2014 13:13
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جولائی 2014ء) بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر لاہوریوں کا پارہ گھوم گیا اور مشتعل مظاہرین نے شالا مار چوک پر دھرنا دے کر توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیا۔ باٹا پور کے رہائشی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور شالامار چوک پر دھرنا دے کر شدید احتجاج کیا۔
اس دوران مشتعل مظاہرین نے لیسکو سب آفس پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کی اور آفس کو آگ لگانے کی کوشش بھی کی جبکہ شالامار روڈ پر موجود مظاہرین نے ٹائر نذر آتش کر کے ٹریفک کی آمد و رفت معطل کردی جس کے بعد شالامار سے واہگہ بارڈر جانے والی شاہراہ پر گاڑیوں کا رش لگ گیا۔ اس موقع پر ایک کار سوار نے سڑک سے گزرنے کی کوشش کی جس پر مظاہرین نے اسے روکا تو کار سوار نے مظاہرین پر پستول تان دی جس پر مظاہرین مزید مشتعل ہوگئے اور ڈنڈے مار مار کر گاڑی کا نقشہ بدل دیا جبکہ شیشے لگنے سے کار میں سوار 3 افراد بھی زخمی ہوگئے۔(جاری ہے)
مظاہرین کا کہنا تھا کہ لاہور کے سرحدی علاقے باٹاپور اور ملحقہ علاقوں میں 15 سے 20 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اور شدید گرمی میں طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ قابل قبول نہیں۔ مشتعل مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ لاہور میں کی جانے والی لوڈشیڈنگ کے برابر کیا جائے جبکہ صورتحال پر قابو پانے کے لئے پولیس کی اضافی نفری بھی طلب کرلی گئی۔
مزید اہم خبریں
-
ایرانی تیل کی سمگلنگ میں کئی موجودہ اور سابق وزراء اور سیاستدانوں کے ملوث ہونے کا انکشاف
-
رفح میں اسرائیلی کارروائی سے وسیع پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ، اوچا
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 25 فیصد سے نیچے آ گئی
-
کیا پرندے ایک ہی گھونسلہ دوبارہ استعمال کرتے ہیں؟
-
رفح آپریشن لاکھوں فلسطینیوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ ہو گا، اقوام متحدہ
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کی چاند پرپاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پرمبارکباد
-
بلوچستان: بم دھماکے میں پریس کلب کے مقامی صدر سمیت تین افراد ہلاک
-
پاکستان سے حج فلائٹ آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا
-
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس، ٹیکس کے حوالہ سے زیر التوا قانونی مقدمات کو فعال طور پر آگے بڑھانے کے لئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کا فیصلہ
-
وفاقی وزیر داخلہ خضدار میں دھماکے کی مذمت ، خضدار پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل کی شہادت پر صدمے کا اظہار
-
وزیراعظم کی گندم خریداری سے متعلق ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.