پیپلزپارٹی شہلا رضا کے این آر او سے متعلق انکشاف کی وضاحت کرے، شاہ محمود قریشی
بدھ 23 جولائی 2014 13:41
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جولائی 2014ء) تحریک انصاف کے نائب صدر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما اور ڈپٹی اسپیکر سندھ شہلا رضا کا این آر او ڈیلنگ سے متعلق حالیہ بیان نے سیاست میں ہنگامہ برپا کردیا ہے پیپلزپارٹی بیان کی وضاحت کرے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا این آر او کے حوالے سے شہلا رضا کا بیان سنجیدہ معاملہ ہے، این آو او ڈیل میں امریکا، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کا ضامن بننا انکشاف ہے جس نے سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔
انہوں نے کہا پیپلزپارٹی کے سینئر ممبران اہم بیانات دے رہے ہیں جبکہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ڈیل کی بات کی اور یہاں تک کہا کہ جوکچھ ہوا وہ ان کے علم میں ہے، شہلا رضا اور یوسف رضا گیلانی کی این آر او سے متعلق باتوں کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔(جاری ہے)
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ این آر او چند لوگوں کے درمیان تھا جبکہ وہ اس وقت وزیرخارجہ تھے لیکن این آر او کے مندرجات سے لاعلم تھے۔
آزادی مارچ کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ کہا تحریک انصاف کسی سیاسی ڈیل کا حصہ نہیں بن رہی،طاہرالقادری اور عمران خان کے خیالات ملتے ہیں اور بعض معاملات میں اتفاق ہے تاہم انتخابی دھاندلی اور ناانصافی کے خلاف 14 اگست کو ہرصورت اسلام آباد میں احتجاج کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.