”وٹس اپ“ پر خفیہ معلومات ظاہر کرنے پر اسرائیلی فوجی گرفتار
جمعرات 24 جولائی 2014 15:26
یرو شلم (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24جولائی 2014ء) اسرائیلی ملٹری پولیس نے تین فوجیوں کو خفیہ معلومات 'وٹس ایپ' کے ذریعے افشا کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حراست میں لئے جانے والے ملزمان کا تعلق اسرائیلی فوج کے افرادی قوت ڈویژ ن، مذہبی اور میڈیکل یونٹوں سے بتایا جاتا ہے۔اسرائیلی نیوز ویب سائٹ 'گلوبز' کے مطابق تینوں اسرائیلی فوجیوں نے شجاعیہ میں ہلاک ہونے والے گولانی فوجیوں کے نام اور ان کے تابوتوں کی تصاویر کو فوری پیغام رسانی کی سروس 'وٹس ایپ' کے ذریعے سے ظاہر کر دیا تھا۔
اسرائیلی فوج نے ہدایت کی تھی کہ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس اور فوری پیغام رسانی کی سروس پر آپریشنل امور سے متعلق افواہیں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔ اسرائیل میں کم از کم دو واقعات میں ایسا دیکھنے میں آیا ہے کہ والدین کو یہ اطلاع مل جاتی ہے کہ ان کے بیٹے جنگ میں مارے گئے ہیں جبکہ وہ ابھی تک زخمی بھی نہیں ہوتے۔(جاری ہے)
غزہ پر زمینی جنگ کے آغاز کے بعد سے ان افواہوں کا سلسلہ تیز ہو گیا تھا اسی لئے اسرائیلی فوج نے 'اہم افواہوں کا مقابلہ' کے عنوان سے ایک مہم کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد ایسے 'غیر ذمہ دارانہ' تصرف کو روکنا ہے۔
اسرائیلی فوج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ اور پیغام رسانی کی سروسز کے ذریعے خفیہ معلومات ترسیل جرم سمجھتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان فوجیوں کے بارے میں فیصلہ جاری کردیا گیا ہے اور اس فیصلے سے متعلق صرف ان کی یوں ٹس میں چند لوگوں کو ہی آگاہ کیا گیا ہے۔اسرائیلی فوج کے ریڈیو کے مطابق اسی الزام کے تحت ایک شہری کو بھی حراست میں لیا جاچکا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.