ملک بھرمیں جرائم کی شرح میں 102 فیصد اضافہ ہواہے،سعودی وزارت انصاف
جمعرات 24 جولائی 2014 18:48
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) سعودی عرب کی وزارتِ انصاف نے کہاہے کہ سعودی مملکت میں جرائم کی شرح میں 102 فیصد تک اضافہ ہوا ہے،سال 2012 میں جرائم کی تعداد دس ہزار نو سو چار تھی، جو کہ 2013 میں بڑھ کر بائیس ہزار ایک سو تیرہ تک جاپہنچی۔
(جاری ہے)
عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی وزارت انصاف کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمارکے مطابق اس سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں فوجداری مقدمات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،تاہم نائف عرب یونیورسٹی میں سیکیورٹی سائنس کے شعبے کے ایک اہلکار خالد البشیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کی جرائم کی شرح میں تضادات کا پتہ لگانے کے لیے جرائم کے اعدادوشمار کا موازنہ آبادی کے اعدادوشمار سے کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا جرائم میں اضافے کے حوالے سے مختلف عناصر اثر انداز ہوتے ہیں، جیسے کہ آب و ہوا، رویے اور بڑی تعداد میں دیگر مسائل۔خالد البشیر نے کہا کہ مطالعے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جرائم کی شرح میں موسمِ گرما کے دوران اضافہ ہوجاتا ہے، جبکہ سمندر کی سطح سے کم بلندی کے حامل علاقوں میں پہاڑی علاقوں کے مقابلے میں جرائم کی بڑی تعداد رپورٹ ہوتی ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.