غزہ، حماس کی طرف سے 24 گھنٹوں کے لیے فائر بندی کا اعلان،اقوام متحدہ کی مداخلت پر اور عید الفطر کی مناسبت سے فائر بندی کی یہ عارضی ڈیل قبول کی گئی ہے،ترجمان حماس
اتوار 27 جولائی 2014 00:14
غزہ سٹی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جولائی۔2014ء) حماس نے24 گھنٹے کی فائر بندی کا اعلان کر دیا ہے۔ قبل ازیں حماس نے عارضی جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیل کی طرف تازہ راکٹ حملے کیے تھے، جس کے بعد اسرائیل نے بھی اپنی کارروائی بحال کر دی تھی۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق تازہ ترین پیش رفت کے مطابق حماس نے غزہ پٹی میں چوبیس گھنٹے کی فائر بندی کا اعلان کر دیا ہے۔
مقامی وقت کے مطابق دن دو بجے سے اس ڈیل پر عملدرآمد شروع ہو گیا ۔برطانوی نیوز ایجنسی نے حماس کے ترجمان سمیع ابو زہری کے حوالے سے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کی مداخلت پر اور عید الفطر کی مناسبت سے فائر بندی کی یہ عارضی ڈیل قبول کی گئی ہے۔قبل ازیں اسرائیلی فوج کی طرف سے اتوار ستائیس جولائی کو ہی جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا، ”غزہ کے شہریوں کی فلاح کے لیے انسانی بنیادوں پر فائر بندی کے دورانیے میں حماس کی طرف سے مسلسل راکٹ حملوں کے جواب میں اسرائیلی دفاعی فورسز اب اپنی فضائی، بحری اور زمینی کارروائی بحال کر دیں گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.