نیوزی لینڈ نے میچ فکسنگ کیخلاف پیش کئے گئے بل کی حمایت کردی ، میچ فکسنگ کرائم ہے اس کو ختم کرنا ضروری ہے ، نیوزی لینڈ کے ارکان پارلیمنٹ بل کی حمایت میں آگے آگئے ،بل کے تحت فکسنگ کو کرائم ایکٹ کے تحت دھوکہ دہی کے زمرے میں شامل کیا ہے ،جو بھی افراد میچ فکسنگ میں ملوث ہوں گے۔اسے سات سال قید کی سزا دی جائے سکے،میچ فکسنگ ملکی سالمیت اور کھیل کی اسپرٹ کے لئے کسی خطرے سے کم نہیں، وزیر کھیل نیوزی لینڈ، 7 سال سزا کم ہے ، جو کھلاڑی اپنے ملک کی عزت تار تار کرے ، وہ ملک اور قوم کا غدار ہوتا ہے ، ایسے کھلاڑی کی سزا پھانسی ہونی چاہیے ، جاوید میانداد
جمعرات 31 جولائی 2014 16:29
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جولائی۔2014ء) میچ فکسنگ کرائم ہے اس کو ختم کرنا ضروری ہے۔نیوزی لینڈ کے ارکان پارلیمنٹ نے میچ فکسنگ کے خلاف پیش کیے گئے بل کی حمایت کردی جبکہ پاکستان کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ میچ فکسنگ کی سزا سات سال کم ہے اس سنگین جرم میں ملوث کھلاڑی کو سزائے موت دی جانی چاہیے ۔ نیوزی لینڈکے وزیر کھیل مرے مککولی کا کہنا ہے کہ میچ فکسنگ ملکی سالمیت اور کھیل کی اسپرٹ کے لئے کسی خطرے سے کم نہیں۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے ساتھ جو حالیہ واقعات پیش آئے ہیں وہ انتہائی افسوسناک ہے۔حکومت اس معاملے پر بھرپور کاروائی کررہی ہے۔اس کو دیکھتے ہوئے کیوی پارلیمنٹ نے میچ فکسنگ کے خلاف بل پیش کیا ہے۔ بل کے تحت فکسنگ کو کرائم ایکٹ کے تحت دھوکہ دہی کے زمرے میں شامل کیا ہے ،جو بھی افراد میچ فکسنگ میں ملوث ہوں گے۔(جاری ہے)
اسے سات سال قید کی سزا دی جائے سکے گی۔
نیوزی لینڈ کے بیٹسمین لوونسنٹ میچ فکسنگ میں ملوث رہے ہیں جس کے بعد ان پر تاحیات پابندی لگا دی گئی۔ میچ فکسنگ بل کے حوالے سے پاکستانی سابق کپتان جاوید میانداد نے ہے کہ آئی سی سی سے پہلے نیوزی لینڈ کی جانب سے اس پر قانون سازی کرنا دوسرے ممالک کیلئے مثال ہے اس حوالے سے جو سزا سات سال کی رکھی گئی ہے وہ کم ہے میرے خیال میں ایسے کھلاڑیو ں کو پھانسی لگا دینی چاہیے کیونکہ وہ ملک اور قوم کے ساتھ غداری کے مرتکب ہوتے ہیں انہوں نے ملک کی عزت تا ر تار کی ہوتی ہے اس لئے غدار کی موت پھانسی ہونی چاہیے گراس روٹ لیول سے ہی میچ فکسنگ کے حوالے سے قانون سازی ہونی چاہیے تاکہ اس بیماری کا جڑ سے خاتمہ کیاجاسکے پاکستان میں جو حالات کرکٹ بورڈ کے چل رہے ہیں اس حوالے سے ایسا بل لانا ضروری ہے سخت قانون پاس ہونے کے بعد کوئی اپنے ملک کی عزت کو تار تار نہیں کرے گا ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
رمیز راجا ایک مرتبہ پھر سلیکشن کمیٹی کو ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے ٹیم کا اعلان نہ کرنے پر برس پڑے
-
انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے اپنے اہم پلیئرز آئی پی ایل سے واپس بلا لیے
-
آئرلینڈ کے خلاف سیریز سے کارکردگی میں بہتری آئی، بابراعظم
-
سچن ٹنڈولکر کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار نے خود کو گولی مارلی
-
میچ کافی اچھا رہا لیکن بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے، شاہین آفریدی
-
بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلزمیں بھارتی اسٹار بیٹرویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑدیا
-
بابراوررضوان کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلزمیں شراکت داری کا نیا ریکارڈ
-
پی سی بی نے ڈیوڈ ریڈ کو ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا مینٹل پرفارمنس کوچ مقرر کردیا
-
آئیگا سویٹیک اورکوکو گف اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
-
سعید انور نے پاکستان میں طلاق کی بڑھتی شرح کو ملازمت پیشہ خواتین سے جوڑ دیا
-
آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ترقی
-
پاکستانی ٹیم کو چند شعبوں میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، شاہین آفریدی کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.