کوئی مارچ اور احتجاج ملک کی ترقی کے سفر میں حائل نہیں ہوسکتا،وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف
جمعہ 1 اگست 2014 22:35
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اگست۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں عوام کے دیے گئے بھاری مینڈیٹ کے مطابق پاکستان کو مسائل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے کوشاں ہے- کوئی مارچ اور احتجاج ملک کی ترقی کے سفر میں حائل نہیں ہوسکتا-پاکستان کو ایسے لانگ مارچ کی ضرورت نہیں جس سے قومی وحدت پارہ پارہ ہوجائے بلکہ ملک کو ترقی و خوشحالی کے لانگ مارچ کی ضرورت ہے- وطن عزیز انشاء الله اپنی منزل ضرور حاصل کرے گا-ملک سے اندھیرے دور ہوں گے اور پاکستان دنیا کی عظیم معاشی قوت بنے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مری میں پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا- وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان اپنی تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہاہے- پاک فوج دہشت گردی کے خلاف امن کے دشمنوں سے برسر پیکار ہیں- پاک افواج کے جوان اور افسران دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ملک کی بقا کی جنگ لڑ رہی ہیں- دہشت گردی کے خاتمہ کی جنگ کے نتیجے میں لاکھوں پختون بہن بھائی اپنے گھر بار چھوڑ نے پر مجبور ہیں اوروہ ملک کے امن اور محفوظ مستقبل کے لئے مشکلات برداشت کر رہے ہیں -ان حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک وقوم کو درپیش مسائل سے نجات دلانے کے لئے پوری قوم متحد ہو جائے اور معاشرے کا ہر فرد اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرے- انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت ملک کو مسائل کے گرد اب سے نکالنے کے لئے پر عزم ہے- انشاء الله ہماری کاوشیں رنگ لائیں گی -ملک ا من کا گہوارہ بنے گا اور ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار ہوگا- انہوں نے کہاکہ پنجاب کی حکومت نے عوام کوریلیف ، بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور ان کے معیار زندگی میں بہتری لانے کے لئے صوبے بھر میں اربوں روپے کی لاگت سے بڑے منصوبے مکمل کئے ہیں جن سے عوام مستفید ہو رہے ہیں-گزشتہ 6برسوں سے صوبے کی ترقی کے لئے شروع کیا گیا سفر کامیابی سے جاری ہے اور یہ ترقی کا سفر رکے گا نہیں بلکہ پنجاب کو ترقی کے لحاظ سے مثالی صوبہ بنا کر دم لیں گے - انہوں نے کہاکہ رواں مالی سال کے دوران صوبے میں ترقیاتی سکیموں کے لئے 345 ارب روپے کے ریکارڈفنڈز رکھے گئے ہیں اور سالانہ ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد سے صوبے میں ترقی و خوشحالی کا نیا دور آئے گا،مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے وفد نے پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت اور حکومت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کو ان مخلصانہ کاوشوں کے نتیجے میں تمام مسائل سے نجات ضرور ملے گی- انہوں نے کہاکہ شہبازشریف صحیح معنوں میں خادم پنجاب بن کر دن رات عوام کی خدمت کر رہے ہیں- صوبے میں مکمل کئے گئے بڑے منصوبوں سے عوام مستفید ہو رہے ہیں اور شہبازشریف کو دعائیں دے رہے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.