حاملہ ماں کی خوراک کے اثرات نسلوں تک منتقل ہوتے ہیں: تحقیق
ہفتہ 2 اگست 2014 14:13
لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2اگست 2014ء) طبی مارہین کا کہنا ہے کہ دوران حمل اگر ایک ماں کم خوراک کھاتی ہے یا متوازن غذا نہیں لیتی تو اس کا نتیجہ اولاد کے لیے ذیابیطس اور موٹاپے کے خطرے کی صورت میں ظاہر ہو سکتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساںا ادارے کے مطابق ایک نئی تحقیق سے وابستہ تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ دوران حمل مائوں میں غذائیت کی کمی سے نہ صرف ان کے بچے کی صحت متاثر ہو سکتی ہے بلکہ اگلی نسل کی صحت کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دوران حمل اگر ایک ماں کم خوراک کھاتی ہے یا متوازن غذا نہیں لیتی تو اس کا نتیجہ اولاد کے لئے ذیابیطس اور موٹاپے کے خطرہ کی صورت میں ظاہر ہو سکتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایک حاملہ ماں کی غذائی عادات کی یادداشت آنے والی نسلوں میں منتقل ہو سکتی ہے۔
(جاری ہے)
اگر ایک حاملہ عورت دوران حمل ضرورت کے مطابق خوراک نہیں کھاتی ہے تو ممکن ہے کہ پیدا ہونے والا بچہ نہ صرف غذائیت کی کمی کے ساتھ پیدا ہو بلکہ اس کا جسم دنیا میں آنے سے پہلے ہی غذائی قلت کا مقابلہ کرنے کے لئے بھی تیار ہو۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ بچہ بڑا ہونے پر اگر جسم کی ضرورت کے مطابق خوراک حاصل کرتا ہے تو اس کا جسم اسے زیادہ خوراک تصور کر لیتا اور اس کا کمزور نظام انہضام خوراک ہضم کرنے کے قابل نہیں ہوتا ہے جس کے نتیجے میں خوراک پورے طور پر ہضم نہیں ہو سکتی ہے۔ جسم بجائے پورا کھانا ہضم کرنے کے اسے چربی کی صورت میں ذخیرہ کرنا شروع کر دیتا ہے جس سے بچے کا میٹا بولک بیماریاں میں مبتلا ہونے کے امکان میں اضافہ ہوتا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
-
کولمبیا کا اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
مصنوعی ذہانت سے سعودی عرب میں 17 فیصد روزگار متاثرہوسکتے ہیں، ماہرین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.