پنجاب بھر میں611ٹریفک حادثات میں07افراد جاں بحق،799زخمی

ہفتہ 2 اگست 2014 17:52

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 611ٹریفک حادثات میں07افراد جاں بحق جبکہ 799زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ249افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں303ڈرائیورز ،16کم عمرڈرائیور،427مسافراور76پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ88ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت118متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد67حادثات میں81متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ52حادثات میں57متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل806متاثر ہونے والوں میں سے610مرد اور196خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں122افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور506فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور178زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر550موٹر سائیکلز49آٹو رکشے61موٹر کاریں5مسافربس10ٹرک، اور86دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :