طاہر القادری نے لوگوں کو لاقانونیت پر اکسانے کے ارادے ظاہر کیے انکوقانون کے ساتھ باندھ دیاجائیگا،پرویزرشید

پیر 4 اگست 2014 22:22

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4اگست 2014ء) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرپرویز رشید نے کہاہے کہ طاہر القادری نے لاقانونیت پر اکسانے کے جوارادے ظاہر کیے ہیں انکوقانون کے ساتھ باندھ دیاجائیگا،پنجاب حکومت ڈاکٹرطاہر القادری کی تقریر کا قانونی جائزہ لے رہی ہے ،پرویزمشرف نے لاقانونیت کی توقانون نے ایکشن لیا،اب بھی اسی طرح کاکام کرنے والوں سے مختلف سلو ک نہیں ہوگا،منی لانڈرنگ میں طاہر القادری کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں، عمران خان کے آزادی مارچ اورطاہر القادری کے انقلاب مارچ سے متعلق انتظامی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی، طاہرالقادری اورعمران خان کو عوام کی حمایت حاصل نہیں ہے، حکومت کو مارچوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے، لوگ پکنک منانے کے موڈ میں ہیں اسلام آباد آئیں حکومت سہولت دے گی،نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرپرویز رشید نے کہاکہ پنجاب حکومت ڈاکٹرطاہر القادری کی تقریر کا قانونی جائزہ لے رہی ہے ،طاہر القادری نے لاقانونیت پر اکسانے کے جوارادے ظاہر کیے ہیں انکوقانون کے ساتھ باندھ دیاجائیگا،انہوں نے کہاکہ حکومت کا فرض ہے کہ عوام کے تحفظ کے لیے کسی بھی شخص کو لاقانونیت سے روکے،پرویزمشرف نے لاقانونیت کی توقانون نے ایکشن لیا،اب بھی اسی طرح کاکام کرنے والوں سے مختلف سلو ک نہیں ہوگا،پرویز رشید نے کہاکہ منی لانڈرنگ میں طاہر القادری کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے آزادی مارچ اورطاہر القادری کے انقلاب مارچ سے متعلق انتظامی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی،انہوں نے کہاکہ طاہرالقادری اورعمران خان کو عوام کی حمایت حاصل نہیں ہے،ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو مارچوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے،سینیٹرپرویزرشید نے کہاکہ لوگ پکنک منانے کے موڈ میں ہیں اسلام آباد آئیں حکومت سہولت دے گی،انہوں نے کہاکہ مشرف کے ریفرنڈم میں ساتھ دینے والے ایک بار پھر اکھٹے ہوچکے ہیں اور ہم ان عناصر کا مکمل مقابلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

عمران خان اور طاہر القادری اور پرویز الہی نے پرویز مشرف کے ریفررنڈم کی حمایت کی تھی یہی افراد آج پرویز مشرف کے راستے پر کھڑے ہیں ، وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرپرویز رشید نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)کی قیادت تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کو قائل کرنے کیلئے ان کی پارٹیوں کے ساتھ رابطے میں ہے کہ وہ ایسے وقت پر جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کی کوشش نہ کریں جب ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے ۔

پرویز رشید نے کہاکہ حکومت زیر ِالتوا انتخابی تنازعات کو جلد از جلد نمٹانے کیلئے کسی بھی تجویز کا خیر مقدم کریگی ۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت ا س سلسلے میں پارلیمنٹ میں کسی بھی قانون سازی کی حمایت کریگی۔انہوں نے کہاکہ (ن )لیگ نے گزشتہ 12سالوں میں آمریت کا مقابلہ کیا لیکن کسی پر جھوٹے الزامات نہیں عائد کیے،پرویز رشید کا کہنا تھا کہ (ن )لیگ کی حکومت نے تمام شعبوں میں بہتری کی اور اسے دنیا نے بھی تسلیم کیا ہے،آج امریکا،برطانیہ سمیت یورپی ممالک بھی پاکستان کے حالات بہترہونے کا اعتراف کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے جس راستے کا انتخاب کیا ہے وہ ترقی کی جانب جاتا ہے اور یہ وہ راستہ ہے جو شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کو ختم کرکے ملک میں استحکام لے کر آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کی حکومت نے ملک کو اقتصادی حالت کو بھی کافی حد تک بہتر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :