اسرائیل کا غزہ سے تمام فوجی واپس بلانے کا اعلان،علاقے میں72 گھنٹے کی جنگ بندی
منگل 5 اگست 2014 11:42
غزہ سٹی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5اگست 2014ء) اسرائیل نے غزہ میں 28 روز تک غزہ میں خون کی ہولی کھیلنے کے بعد مقبوضہ علاقے سے اپنے تمام فوجیوں کو واپس بلانے کا اعلان کردیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صیہونی فوج نےغزہ میں واقع تمام بارودی سرنگوں کو ختم کرنے کا آپریشن مکمل کرلیا جس کے بعد اب غزہ سے اسرائیلی فوجیں واپس نکل جائیں گی۔
دوسری جانب مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مصری حکومت کے اعلیٰ ترین حکام اور حماس کے رہنماؤں کے درمیان طویل مذاکرات ہوئے تاہم ان میں اسرائیل نے شرکت نہیں کی، مذاکرات کے دوران حماس نے مصر کی جانب سے علاقے میں 72 گھنٹے کی غیر مشروط جنگ بندی کی پیشکش کی جسے حماس نے قبول کرلیا۔
(جاری ہے)
غیر مشروط جنگ بندی کا اطلاق پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 10 بجے سے ہوا ہے جو کہ ہفتے کی صبح 10 بجے تک برقرار رہے گی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ گو کہ گزشتہ 28 روز میں اپنی طاقت کے نشے میں چور اسرائیلی حکومت نے کئی مرتبہ ہونے والی جنگ بندیاں یک طرفہ طور پر توڑی ہیں تاہم اس بات کا قوی امکان ہے کہ اسرائیل اپنے فوجیوں کو بحفاظت نکالنے کے لئے اس مرتبہ جنگ بندی پر عملدرآمد کرے گا۔
واضح رہے کہ 8 جولائی سے اسرائیلی فوج کی غزہ میں بربریت سے ایک ہزار 834 فلسطینی شہید جبکہ ہزاروں زخمی ہوئے ہیں تاہم اس دوران اسرائیل کو بھی 64 فوجیوں سمیت 67 شہریوں کی ہلاکت برداشت کرنی پڑی ہے جو کہ گزشتہ 10 برسوں ک دوران ہونے والی جارحیت میں صیہونی حکومت کا سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.