سعودی شہریوں پر پاکستانی خواتین سے شادی پر پابندی عائد
بدھ 6 اگست 2014 11:36
مکہ المکرمہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6اگست 2014ء)سعودی عرب نے اپنے شہریوں پر پاکستان سمیت مختلف اسلامی ممالک کی خواتین سے شادی پر پابندی عائد کردی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے مکہ پولیس کے ڈائرکٹر میجر جنرل آصف القرشی کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقامی قانون کے تحت پولیس سعودی مردوں کی غیر ملکی خواتین سے شادی کی درخواستیں وصول کرکے انہیں متعلقہ محکموں کو ارسال کرتا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان، بنگلہ دیش، چاڈ اور برما کی 5 لاکھ خواتین سعودی باشندوں کے نکاح میں ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والی لاکھوں خواتین بھی اس وقت سعودی شہریوں کی بیویوں کے حیثیت سے ملک میں رہائش پزیر ہیں۔ سعودی شہریوں کی جانب اتنی بڑی تعداد میں غیر ملکی خواتین سے شادیوں کے پیش نظر حکومت نے ابتدائی طور پر پاکستان سمیت 4 ممالک کی خواتین سے شادیوں پر پابندی عائد کردی ہے تاکہ سعودی شہریوں کی مقامی خواتین سے شادی کے رجحان کو فروغ مل سکے۔(جاری ہے)
مکہ پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ سعودی مردوں کو غیر ملکی خواتین سے شادی کے لئے پہلے حکومت سے اجازت لینا لازمی ہوگا۔ غیرملکی عورت سے شادی کے خواہش مند سعودی شہری پر لازم ہوگا کہ اس کی عمر کم از کم 25 برس ہو، شادی شدہ مرد کو اپنی پہلی بیوی کی معذوری، بانجھ پن یا کسی دائمی بیماری سے متعلق میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرنا لازمی ہوگا۔ طلاق یافتہ مرد طلاق کے 6 ماہ تک کسی غیر ملکی خاتون سے شادی نہیں کرسکے گا۔
دوسری جانب شمالی افریقی ملک مراکش کی حکومت نے بھی شہری خواتین سے سعودی مردوں کی شادی کو ان کے کریکٹر سرٹیفیکیٹ سے مشروط کردیا ہے جس میں ان کے اچھے چال چلن اور کسی بھی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث نہ ہونے کی تصدیق کی گئی ہو۔ اس کے علاوہ شادی شدہ سعودی مرد مراکشی خواتین کو اپنے عقد میں لینے سے پہلے اپنی دیگر بیویوں کی رضامندی کا ثبوت پیش کرنے کے بھی پابند ہوں گے۔
مزید اہم خبریں
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.