دہشت گر دی،اداروں کی ناقص کارکردگی، آپسی تصادم کی پالیسی سے قوم مایو سی کاشکار ہے ‘علامہ ریاض شاہ

بدھ 6 اگست 2014 17:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اگست۔2014ء)جما عت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ ملک اس وقت سیا سی عدم استحکا م کا شکا ر ہے حکمرانوں کوحالات کی سنگینی کا احساس نہیں، غیر یقینی صورتحال نے پو ری قو م کومتاثر کر رکھا ہے، بدامنی ،دہشت گر دی،اداروں کی ناقص کارکردگی اور آپس میں تصادم کی پالیسی نے قوم کومایو سی کی جا نب دھکیل دیا ہے ۔

انہوں نے جما عت اہلسنّت کے تحت النساء کلب گلشن اقبال میں تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گر د ی مسلمان کا شیو ا ہر گزنہیں ہے ، مذہب وشریعت کی آڑ میں نفرت ، تشدد ،مساجد و مزارت پر بم دھماکے ، خود ساختہ شریعت کے نام پر مسلمانوں کا قتل کر نے والے جہاد نہیں فساد کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صوفیائے کرام کے ماننے والوں نے پاکستان بنایا اب انھیں ملک کو بچانے میں بھی اپناکردار ادا کرنا ہو گا ،اہلسنّت کی بقا وسلامتی باہمی اتحا د و اتفاق میں پنہاں ہے ،سیاسی ومعاشرتی مسائل کے حل کیلئے قائدین اہلسنّت کو ذاتی اختلافات و مفادات سے بالا تر ہوکر مخلصانہ بنیاد پر کام کرنا ہو گا ۔

(جاری ہے)

فتنہ انگیزی ،انتشا ر اور لڑا ئی جھگڑا کر نے والا کبھی مخلص نہیں ہو سکتا، مسلمان کا کام تخریب نہیں بلکہ اس اجڑتے معاشرے کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردا ر ادا کر نا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ ملک دشمن قوتوں کو کسی طورایٹمی پاور کا حامل پاکستان قبول نہیں۔ آج ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم پاکستان کے تحفظ کے لئے کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کریں گے ۔

اس موقع پر صوفی حسین لاکھانی،مفتی احمد علی شاہ سیفی، مولانا ابرار احمد رحمانی،مفتی شاہ حسین گردیزی،ڈاکٹر صحبت خان کوہاٹی،ڈاکٹر فرید الدین قادری،مولانا خلیل الرحمان چشتی،مولانا کامران قادری،مولاناالطاف قادری، مولانا ناصرخان ترابی،مولانا حمزہ علی قادری،قاضی نو ر الاسلام،محمد احمد صدیقی،مولانا اشرف گورمانی،مفتی غلام مرتضیٰ مہروی،عرفان مصطفی قادری،غفران احمد ،شفیع رانا ،غلام شبیر قادری،جمیل احمد امینی ،فخر الحسن شاہ،شوکت سیالوی،وزیر علی نقشبندی، ،شمس المصطفیٰ،عباس علی قادری،مولانا اصغر تونسوی،لیا قت حسین کے علاوہ ائمہ خطبا ء طلبا اور فرزندان اسلام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔