ٹرین فراہم نہ کی گئی تو کراچی اور اندرون ملک کے درمیان ریلوے سروس بند کر دی جائیگی،تحریک انصاف
بدھ 6 اگست 2014 18:50
کراچی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6اگست 2014ء ) پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر 14 اگست کے آزادی مارچ کے لیے اسپیشل ٹرین فراہم نہ کی گئی تو کراچی اور اندرون ملک کے درمیان ریلوے سروس بند کر دی جائے گی اور ریلوے ٹریکس پر دھرنے دیئے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار بدھ کو آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع سٹی ریلوے اسٹیشن کے باہر تحریک انصاف کی جانب سے ریلوے انتظامیہ کے خلاف دیئے گئے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی رہنماوٴں سید حفیظ الدین ، سبحان علی ساحل اور دیگر نے کی ۔
تحریک انصاف کے کارکنوں نے ریلوے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی ۔ تحریک انصاف کے رہنماوٴں نے کہاکہ تحریک انصاف نے قانون کے مطابق آزادی مارچ کے لیے اسپیشل ٹرین کی درخواست دی ، جو ریلوے انتظامیہ نے مسترد کر دی ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق وفاقی وزیر ریلوے کا نہیں بلکہ مسلم لیگ (ن) کی بادشاہت کے خادم کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسپیشل ٹرین حاصل کرنا ہمارا حق ہے ، جو ہم حاصل کرکے رہیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ پر امن مارچ ہے ، جو ملک میں حقیقی تبدیلی لائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمارا مطالبہ 72 گھنٹے میں پورا نہ کیا تو پھر حالات کی ذمہ دار حکومت خود ہو گی ۔ اس موقع پر ڈی ایس ریلوے کراچی کا کہنا ہے کہ اسپیشل ٹرین کے لیے درخواست ایک ماہ قبل دینا پڑتی ہے لیکن تحریک انصاف نے دس دن قبل دی ، جو ہم نے لاہور ہیڈ کوارٹر کو بھیج دی ہے ۔ اب ٹرین فراہم کرنے کا معاملہ ہیڈ کوارٹر کے پاس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تحریک انصاف کو پیش کش کی کہ وہ دیگر ٹرینوں میں بکنگ کرانا چاہتے ہیں تو ہم تیار ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.