پاکستان عظیم نعمت خداوندی ہے قدر کرنا ہم پر فرض ہے ،صوفی مسعوداحمد صدیقی

جمعہ 8 اگست 2014 20:05

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8اگست 2014ء) وطن عزیز پاکستان کی آزادی لازوال قربانیوں کا نتیجہ ہے اور بلاشبہ پاکستان عظیم نعمت خداوندی ہے جس کی قدر کرنا ہم پر فرض ہے ان خیالات کا اظہار تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی نے مرکزی سیکرٹریٹ پر نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعدیوم آزادی پاکستان کی تقریبات کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ زندہ قومیں اپنا یوم آزادی بھرپورشان وشوکت اور دھوم دھام سے مناتی ہیں 14اگست کا دن ہمارے لئے ایک اہم اور خصوصی اہمیت کا حامل ہے یہ وہ دن ہے جس دن دین اسلام سربلندی کیلئے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح  حضرت علامہ اقبال  سمیت تحریک پاکستان کے کارکنوں اور بزرگان دین کی انتھک محنت،دعاؤں اور کوششوں کے باعث ہمیں انگریزوں کی غلامی سے نجات ملی اور پاکستان ایک اسلامی و آزاد مملکت کی حیثیت سے دنیا کے نقشے پر ابھرا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید احمد ندیم شاہ نے کہاکہ 14اگست کا دن مسلمانان برصغیر کی نظریاتی و عملی جدوجہد کی کامیابی کا مظہر ہے جسے آج کے نفسانفسی کے دور میں قومی آہنگی اور اتحاد و یگانگت کی اشد ضرورت ہے پیر احسان الحق معصومی نے کہاکہ یوم پاکستان کو ملی جذبے سے منانے کیلئے نوجوان نسل کو تحریک پاکستان ،نظریہ پاکستان اور قیام پاکستان کے بنیادی مقاصد سے آگاہ کرنے کیلئے ہمیں مل جل کراپنا کردار ادا کرنا ہوگاپیر محمد الیاس قادری نے کہاکہ تحریک پاکستان میں لازوال قربانیاں پیش کرنے والوں خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آزادی پاکستان کے مقاصد کو مشعل راہ بناکر استحکام پاکستان کیلئے تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ہر شہری کو انفرادی طور پر اپنا حق اداکرے پیر محمد راشد نقشبندی نے کہاکہ تحریک پاکستان کے کارکنوں نے اپنی جان و مال کی قربانیاں دے کر ہمیں آزادی دلوائی کہ ہم آزاد مملکت خداداد اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے احکامات کی روشنی میں معاشرہ ترتیب دیں لیکن افسو س کہ آج ہم دنیاوی بھاگ دوڑ میں بری طرح پھنس گئے اور اللہ و رسول ﷺ کے احکامات کو نظر انداز کررہے ہیں پیر حاجی محمد افتخار نے کہاکہ یوم آزادی کے خصوصی دن پر ہمیں تحریک پاکستان کے کارکنان کے ایصال ثواب اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی محافل اور دعائیہ تقریبات کا بھی اہتمام اور آزادی کے بقاکیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے افواج پاکستان ،پولیس اور دیگر اداروں کے جوانوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرنا چاہیے تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ اختتام پر ملکی سلامتی اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کیلئے خصوصی واجتماعی دعا بھی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :