عوامی تحریک کی جانب سے آج یومِ شہداء منایا جارہا ہے، کارکنوں کی بڑی تعداد موجود

اتوار 10 اگست 2014 13:30

عوامی تحریک کی جانب سے آج یومِ شہداء منایا جارہا ہے، کارکنوں کی بڑی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اگست۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کی جانب لاہور یومِ شہداء آج اتوار کے روز منایاجارہا ہے۔دوسری جانب عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ قادری نے اپنے کارکنوں اور حامیوں سے کہا کہ اگر وہ حکومتی روکاوٹوں کے باعث شرکت نہ کرسکیں وہ اپنے علاقوں اور شہروں میں ہی یومِ شہداء منانیں۔ان کارکنوں میں خواتین و بچوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

ذرائع کا کہنا کہ امکان ہے کہ توقع ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان بھی اس یومِ شہداء میں شرکت کریں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامیہ طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف دس اگست یعنی آج لاہور میں یومِ شہداء منانے کا اعلان کیا تھا۔ڈاکٹرطاہر القادری پہلے ہی یہ اعلان کرچکے ہیں کہ اُن کی جماعت پاکستان مسلم لیگ (نواز) حکومت کو اس حوالے سے آخری وارننگ دے چکی ہے کہ وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائے۔گزشتہ روز بھی پنجاب کے مختلف شہروں میں عوام تحریک کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں ایک پولیس کانسٹبل ہلاک اور عوامی تحریک کے کارکنوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :