پیپلز پارٹی صحتمند قوم کیساتھ ہنر مند ملک کا قیامچاہتی ہے ، نادیہ گبول مشیر وزیراعلیٰ سندھ

پیر 11 اگست 2014 19:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست۔2014ء) وزیر اعلیٰ سندھ کی مشیر برائے انسانی حقوق نادیہ گبول نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرہ ہی صحت مند قوم کی علامت ہوتا ہے اور پیپلز پارٹی ایک صحت مند قوم کے ساتھ ہنر مند ملک کا قیام چاہتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاری کے علاقے میں واقع اللہ بخش گبول اسکول‘ چیل چوک میں محکمہ انسانی حقوق کے تحت لگائے جانے والے ایک روزہ مفت طبی کیمپ کے افتتاح کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر مریضوں نے مشیر برائے انسانی حقوق نادیہ گبول کا مفت طبی کیمپ کے انعقاد پر شکریہ ادا کیااور پیپلز پارٹی کی انسان دوست کاوشوں کو سراہا ۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور محکمہ برائے انسانی حقوق کے عملے کو ہدایت کی کہ اس طرح کے طبی کیمپ تواتر سے لگائے جائیں تاکہ عوام کو صحت جیسی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا کی جاسکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ ترجیحی بنیادوں پر عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے روز اول سے ہی کوشاں ہے اور محترم آصف علی زرداری کی قیادت میں روٹی ‘ کپڑا اور مکان کے نعرے کو عملی جامعہ پہنانے میں مصروف عمل ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے لیاری کے عوام بالخصوص خواتین و بچوں سے ان کے مسائل دریافت کئے اور متعلقہ عملے کو فوری ہدایت بھی جاری کیں ۔ دریں اثناء طبی کیمپ پر 600 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور انہیں طبی سہولیات اور ادویات فراہم کی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :