انگلینڈ نے لارڈز ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد مسلسل دو کامیابیاں حاصل کرکے ناقابل ستائش کارنامہ انجام دیا ہے، جیفری بائیکاٹ
بدھ 13 اگست 2014 16:56
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اگست۔2014ء) تمام انگلش ماہرین کی طرح جیفری بائیکاٹ نے بھی بھارت کے خلاف رواں ٹسٹ سیریز میں میزبان انگلینڈ کی کافی ستائش کی ہے جس نے سیریز میں لارڈز ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد متواتر دو مقابلوں میں فتوحات حاصل کرتے ہوئے ناقابل تسخیر موقف حاصل کرلیا ہے لیکن اس کے باوجود سابق انگلش کھلاڑی بائیکاٹ کا کہنا ہیکہ 15 اگست کو اوول میں شروع ہونے والے پانچویں اور آخری ٹسٹ سے قبل میزبان ٹیم کو تین کلیدی شعبوں میں موجود خامیوں پر قابو پانا ناگزیر ہے۔
بائیکاٹ نے لارڈس ٹیسٹ میں شکست کے بعد اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے گئے چوتھے ٹسٹ میں ایک اننگز اور 54 رنز کی کامیابی کے ذریعہ سیریز میں 2-1 کی سبقت کی کافی ستائش کی ہے لیکن 3 مقامات پر ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے انگلش ٹیم کو انتباہ کیا ہے کہ وہ جن 3 مقامات میں کمزوریاں ہیں اسے سیریز کے آخری مقابلہ سے قبل دور کرے جس میں اوپنر سیم رابسن کا ناقص فام، فاسٹ بولنگ شعبہ میں بیک اپ اور اچھلتی گیندوں پر انگلش بیٹسمینوں کے ناقص مظاہرے شامل ہیں۔
بائیکاٹ کے بموجب الیسٹرکک کی زیرقیادت انگلش ٹیم کو ان خامیوں پر فوری قابو پانا ہوگا کیونکہ لارڈس کی شکست کے بعد انگلش ٹیم نے سیریز میں غیرمعمولی واپسی کی ہے لیکن فاسٹ بولروں کی جوڑی جیمس اینڈرسن اور اسٹیورٹ براڈ جوکہ میزبان ٹیم کیلئے میچ جتوانے والے بولرس ثابت ہوئے ہیں لیکن ان کی کسی وجہ سے زخمی ہوکر ٹیم سے باہر ہونے کا ٹیم کو شدید ہوسکتا ہے کیونکہ ان کے تعاون کیلئے موجود فاسٹ بولروں کی جوڑی کریس ووکس اور کرس جواڈن میں وہ صلاحیتیں موجود نہیں ہیں۔ علاوہ ازیں بائیکاٹ نے اوپنر رابسن کے ٹیم میں مقام پر سوال اٹھا دیا ہےمزید کھیلوں کی خبریں
-
ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کیوں نہیں ہوا ‘ رمیز راجا سلیکشن کمیٹی پر برہم
-
سچن ٹنڈولکر کے قریب ترین سیکیورٹی گارڈ نے خودکشی کرلی
-
سندیپ لامیچنے کو ریپ کیس میں کلین چٹ مل گئی، نیپال کے لیے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے اہل
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: آئی سی سی نے ناظرین کی آسانی کیلئے بھارت کو دوسرا سیمی فائنل الاٹ کردیا
-
صائم ایوب کی بیٹنگ پوزیشن تبدیل کی جائے: رمیز راجہ کا مشورہ
-
بابر اعظم نے حسن علی کو تیسرا ٹی ٹونٹی کھلانے کی وجہ بتا دی
-
رمیز راجا ایک مرتبہ پھر سلیکشن کمیٹی کو ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے ٹیم کا اعلان نہ کرنے پر برس پڑے
-
آئرلینڈ کے خلاف سیریز سے کارکردگی میں بہتری آئی، بابراعظم
-
سچن ٹنڈولکر کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار نے خود کو گولی مارلی
-
پی سی بی نے ڈیوڈ ریڈ کو ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا مینٹل پرفارمنس کوچ مقرر کردیا
-
آئیگا سویٹیک اورکوکو گف اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
-
سعید انور نے پاکستان میں طلاق کی بڑھتی شرح کو ملازمت پیشہ خواتین سے جوڑ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.