ریاضی کی دنیا معتبر ایوارڈ فیلڈز میڈل پہلی خاتون نے جیت لیا

بدھ 13 اگست 2014 20:09

برلن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13اگست 2014ء) ریاضی کی دنیا میں نوبل انعام سمجھا جانے والا فیلڈز میڈل پہلی بار خاتون نے جیت لیا۔ پروفیسرمریم مرزاخانی کا تعلق ایران سے ہے ۔

(جاری ہے)

ریاضی کی دنیا کا نوبل انعام فیلڈز میڈل ہر 4 سال بعد 4 افراد کو دیا جاتا ہے جن کی عمریں 40 سال سے کم ہوں ، انعامی رقم کی مالیت 15 ہزار کینیڈین ڈالرہے ۔ ایوارڈ کی 80 سال کی تاریخ میں پہلی بار یہ میڈلکسی خاتون نے اپنے نام کیا ۔ پروفیسر مریم مرزا خانی کا تعلق ایران سے ہے کمپلیکس جیومیٹری میں گراں قدر خدمات کی بدولت انہیں اس ایوارڈ کا حق دار قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :