کے ایم سی کے پرائمری اسکول ٹیچرز کو ٹائم اسکیل اور ٹیچنگ الاؤنس دیا جائے،سیدذوالفقارشاہ

بدھ 13 اگست 2014 21:51

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13اگست 2014ء) سجن یونین (سی بی اے)کے ایم سی کے مرکزی صدر سیدذوالفقارشاہ نے چیف جسٹس سندہ ہائیکورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ کے ایم سی کو پرائمری اسکول ٹیچرز کو بھی صوبائی حکومت کے پرائمری اسکول ٹیچرز کی طرح ٹائم اسکیل اور ٹیچنگ الاؤنس کی سہولت دی جائے اور اس سلسلے میں ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا جائے۔

یہ مطالبہ انہوں نے آل کے ایم سی پرائمری اسکول ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد نذیر کی قیاد ت میں ایسوسی ایشن کے 8رکنی نمائندہ وفد سے اپنے دفتر میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وفد نے انہیں بتایا کہ کے ایم سی انتظامیہ نہ تو سندہ ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کررہی اور نہ ہی صوبائی محتسب کے احکاما ت کو اہمیت دی جارہی ہے جس سے پرائمری اسکول ٹیچرز میں سخت بے چینی اور بے یقینی پائی جاتی ہے لہذا اس سلسلے میں ادارے کی سی بی اے یونین ہونے کے ناطے اپنا اسرو رسوخ استعمال کرکے ٹیچرز کو انکا جائز اور قانونی حق ٹائم اسکیل اور ٹیچنگ الاؤنس دلایا جائے ۔

سیدذوالفقارشاہ نے وفد کو یقین دلایا کہ انکے جائز مطالبات کی منظوری کے لیے ہر ممکنہ کوششیں کی جائیں گی اوراس سلسلے میں احتجاج سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔