سرفراز احمد کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے سری لنکا پر سبقت حاصل کرلی
ہفتہ 16 اگست 2014 11:52
کولمبو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16اگست 2014ء) سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے آئی لینڈرز پر 12 رنز کی سبقت حاصل کر لی ہے۔ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے سنہالی اسپورٹس کلب گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ کے تیسرے روز کا کھیل شروع ہوا تو پاکستان نے 6 وکٹ کے نقصان پر 244 رنز بنا رکھے تھے، سرفراز احمد 66 اور عبد الرحمان ایک رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، عبدالرحمان زیادہ دیر تک وکٹ کیپر بلے باز کا ساتھ نہ دے سکے اور 16 رنز بنا کر رنگنا ہیراتھ کا شکار بن گئے، اس کے بعد سرفراز کا ساتھ دینے کے لئے وہاب ریاض گراؤنڈ میں آئے اور وہ بھی 17 رنز بنا کر ہیراتھ کو اپنی وکٹ دے بیٹھے لیکن دوسری جانب نوجوان وکٹ کیپر بلے باز نے شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور انھوں نے 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اپنی پہلی سنچری مکمل کی، سرفراز احمد 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
(جاری ہے)
پاکستان
نے سری لنکا پر 12 رنز کی سبقت حاصل کر لی ہے جب کہ سری لنکا کی جا نب سے رنگنا ہیراتھ نے کیرئیر بیسٹ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 127 رنز دے کر 9 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور ایک وکٹ دھمیکا پرساد کے حصے میں آئی۔ میزبان ٹیم کے وکٹ کیپر نروشن ڈکویلا نے اسٹمپ کے پیچھے 5 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔واضح رہے کہ سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 320 رنز بنائے تھے جب کہ پاکستان کی جانب جنید خان نے 5 اور وہاب ریاض نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ سری لنکا کو 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی‘ وزیرکھیل پنجاب
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.