ملکی حالات کو بہترکرنے کے لئے سب کو مذاکرات کا راستہ ہموار کرنا ہوگا، وقار ندیم وڑائچ

ہفتہ 16 اگست 2014 17:26

عارف والا ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اگست۔2014ء) نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب وقار ندیم وڑائچ نے کہا کہ ملکی حالات کو بہترکرنے کے لئے سب کو مذاکرات کا راستہ ہموار کرنا ہوگا جمہوریت او ردستور کو بچانا چاہتے ہیں تاکہ کوئی حادثہ رونما نہ ہوسکے موجودہ بحران کا سیاسی حل تلاش کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے سب ملک روشن مستقبل کیلئے لائحہ عمل طے کریں سیاسی جماعتوں پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی فی الفور بنائی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی عارفوالا میں جماعت اسلامی کے تنظیمی پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت اور لانگ مارچ کی قیادت فہم وفراست کا مظاہر ہ کرئے حکومت گوجرانوالہ جیسا واقع دوبارہ نہ ہونے دے کچھ سیاست دان سیاسی مجاور بننے کی امید رکھے ہوئے ہیں لیکن ہم چاہتے ہین کی لانگ مارچ آخری مرحلے تک پرامن رہے عمران خاں اور میاں نواز شریف امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی چار تجاویز پر عمل ضرور کریں انہوں نے کہا کہ اسلامی نظام پاکستان کامقدر ہے پاکستان بنانے والوں نے اسلام کو پاکستان کا قلعہ بنانے کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دئے تھے بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح نے اپنے خطابات میں بار بار پاکستان کا دستور قرآن ہوگا اس موقعہ پر میاں صفدر علی طور ۔

(جاری ہے)

رانامعروف خاں و دیگر بھی موجودتھے ۔

متعلقہ عنوان :