خیبر پختونخواہ کے وزیراعلی اسمبلی تحلیل کرنے کے خلاف ڈٹ گئے،وفاقی حکومت جائے یا نہ جائے خیبر پختونخواہ اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے،پرویز خٹک
اتوار 17 اگست 2014 19:35
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اگست۔2014ء) خیبر پختونخواہ کے وزیراعلی پرویز خٹک اسمبلی تحلیل کرنے کے خلاف ڈٹ گئے اور کہا ہے کہ وفاقی حکومت جائے یا نہ جائے خیبر پختونخواہ اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے۔
(جاری ہے)
ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ تحریک انصاف کے خصوصی اجلاس میں وزیراعلی پرویز خٹک نے عمران خان سمیت اعلی قیادت پر واضح کیا کہ تحریک انصاف پختونخواہ اسمبلی کی تحلیل پر متفق نہیں ہیں اس لئے اسمبلی کی تحلیل کی باتیں اب ختم ہوجانی چاہیں۔
انہوں نے عمران خان سے استدعا کی کہ اس حوالے سے تمام تر اندیشہ ختم کرنے کے لئے پارٹی پالیسی بیان بھی جاری کیا جائے تا ہم عمران خان سمیت کسی بھی رہنما نے تاحال اس پر کوئی رد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پرویز خٹک بار بار اسمبلی کی تحلیل نہ کرنے کی بات کرتے رہے اور یہی یقین دہانی انہوں نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کو بھی کرائی ہے کہ اسمبلی تحلیل نہیں ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں جو ڈیشل کمیشن کے رولز میں ترامیم کا اجلاس ملتوی بے نتیجہ ملتوی
-
جو قومیں ظلم کے خلاف کھڑی نہیں ہوتیں وہ ہمیشہ غلام رہتی ہیں
-
گندم کی سرکاری خریداری میں حکومت اور انتظامیہ من پسند لوگوں کو نواز رہی ہے
-
آزادی صحافت کا یونیسکو ایوارڈ فلسطینی صحافیوں کے نام
-
صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن’آئی کیوب قمر‘ کی کامیاب لانچنگ پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
وزیراعظم شہبازشریف کی چئیرمین ایف بی آر امجد زبیرٹوانہ کی سرزنش کی ، ایف بی آر کی کارکردگی میں ناکامی پرچئیرمین ایف بی آر کو وارننگ دیدی
-
ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی پاکستان کے چاند پر بھیجے گئے کامیاب خلائی مشن پر قوم کی دلی مبارکباد اور پیغام
-
وزیراعظم کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
راجہ پرویزاشرف کا آئی ایم ایف پیکیج کی ممکنہ شرائط پر اظہار تشویش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.