خیبر پختونخوا میں میں ڈھائی سو سے زیادہ سرکاری سکولوں پر غیرقانونی قبضے کا انکشاف
پیر 18 اگست 2014 16:57
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اگست۔2014ء)خیبر پختونخوا میں ڈھائی سو سے زیادہ اسکولوں پر پچھلی دو دہائیوں کے عرصے سے مختلف لوگوں کی جانب سے غیرقانونی طور پر قبضہ کئے جانے کاانکشاف ہوا ہے ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سکولوں میں سے 38 پر مکمل طور سے جبکہ 215 کے کچھ حصوں پر قبضہ کیا گیا ہے۔محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق بہت سے اسکولوں پر قبضہ اس صورتحال میں حیران کن ہے کہ جب ایلیمنٹری اور سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سینئر حکام اسکول کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے ان کی تعداد میں اضافے کی فکر میں ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت ہزاروں اسکولوں کی ضرورت ہے، جن میں زیادہ ضرورت پرائمری اسکولوں کی ہے ، تاکہ اسکولوں میں داخلے سے محروم بچوں کو اسکولوں میں داخل کیا جاسکے۔(جاری ہے)
محکمہ تعلیم کے ایک سینئر اہلکار نے کہا کہ اسکولوں پر قبضے کے زیادہ تر کیسز میں مالک نے زمین اسکول کو اس شرط پر دی تھی کہ انہیں یا ان کے قریبی رشتہ داروں کو اسی اسکول میں ملازمت دی جائے گی ان ملازمتوں میں چپڑاسی، چوکیدار اور بعض صورتوں میں ایک ٹیچر کی ملازمت بھی شامل تھی۔
انہوں نے کہا کہ جب ان کی ملازمتوں کے مطالبے کو پورا نہیں کیا گیا تو ان مالکان نے اسکول کی عمارتوں پر قبضہ کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایسے اسکول جن پر مکمل قبضہ کرلیا گیا ہے، محکمہ تعلیم کے پاس اس کی جائیداد کی دستاویزات نہیں ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ جزوی طور پر قبضہ کیے جانے والے اسکولوں پرچپڑاسی اور چوکیدار قابض ہیں، ان لوگوں نے متعلقہ اسکولوں کے ایک حصے میں رہائش اختیار کررکھی ہے 38 ایسے اسکول جن پر قبضہ ہے، ان میں سے چھ بنوں میں ہیں، پانچ شانگلہ میں، صوابی اور مردان میں چار چار، سوات، پشاور، نوشہرہ، ہنگو اور ٹانک کے ہر شہر میں تین تین، اور ایبٹ آباد، چارسدّہ، اپردیر، کوہستان اور مانسہرہ میں ایک ایک۔اسی طرح ایسے اسکول جن پر جزوی طور پر قبضہ کیا گیا ہے، بنوں میں 37 ہیں، پشاور میں 20، سوات میں 15، مانسہرہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ہر ایک میں تیرہ، بارہ چارسدہ میں، گیارہ لکی مروت میں، مردان اور ایبٹ آباد میں دس دس، نوشہرہ اور اپر دیر میں سے ہر ایک میں نو نو، ہری پور میں سات، شانگلہ، کوہاٹ اور چترال میں سے ہر ایک میں چھ چھ، بونیر اور ٹانک میں پانچ پانچ، تین کوہستان میں، اور دو اسکول بٹگرام میں ہیں۔محکمہ تعلیم کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ فی الحال محکمہ تعلیم عطیہ کی گئی زمین پر محکمے کو زمین کی منتقلی کے بغیر نئے اسکولوں کی عمارت کی تعمیر کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری عمارت پر اس طرح قبضہ کرنا بہت آسان ہوجاتا ہے اور کوئی ان قبضہ کرنے والوں کے غلط کام کو چیلنج بھی نہیں کرسکتا۔ایلیمنٹری اور سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر رفیق خٹک سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ قبضہ کیے گئے اسکولوں کی تعمیر محکمہ تعلیم کی فزیبیلٹی رپورٹ پر نہیں کی گئی تھی۔رفیق خٹک نے کہا کہ ان اسکولوں کو سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اراکین نے وفاقی حکومت کی مختلف اسکیموں کے تحت تعمیر کروایا تھا۔انہوں نے بتایا کہ صوبائی محکمہ تعلیم کو ان اسکولوں کی تعمیر کے وقت اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا۔ایلیمنٹری اور سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر نے کہا کہ نئے اسکولوں کی تعمیر کے لیے مقررہ طریقہ کار کے تحت محکمہ تعلیم کی جانب سے فزیبلیٹی کی تیاری کے لیے پہلے مجوزہ سائٹ پر وزٹ کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسکولوں کی تعمیر کے بعد صوبائی مواصلات اور ورکس ڈیپارٹمنٹ اسکولوں کو محکمہ تعلیم کے حوالے کردیتا ہے۔رفیق خٹک نے بتایا کہ اس کے بعد محکمہ تعلیم نئے اسکول کو فعال بنانے کے لیے اساتذہ اور دیگر عملے کا تقرر کرتا ہے۔ تاہم اس طریقہ کار کو قبضہ کیے گئے اسکولوں کی تعمیر کے لیے اپنایا نہیں گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اسکولوں پر قبضے کے خاتمے اور انہیں فعال بنانے کے لیے محکمے نے باقاعدہ کام شروع کردیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
-
شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.