کچھی بولان میں امن وامان ہر قیمت پر برقرار رکھیں گے، وحید الرحمن خٹک

پیر 18 اگست 2014 17:27

بولان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اگست۔2014ء)ضلع کچھی بولان کے امن وامان کو ہر قیمت پر برقرار رکھیں گے قانون سے کوئی بالاتر نہیں جرائم کی بیخ کنی کیلئے کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کچھی وحید الرحمان خٹک کی سربراہی میں کرائم میٹنگ ڈی پی او آفس کچھی میں منعقد ہوا جس میں پولیس آفیسران کی کثیر تعداد موجود تھی آفیسران سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او کچھی نے کہا کہ ضلع کچھی کی امن وامان پہلے سے کافی بہتر ہوا ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سٓخت ایکشن لینے کے بعد ان کا قلع قمع کردیا ہے جس سے ضلع کے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے انہوں نے کہاکہ کچھی میں امن وامان کی موجودہ صورتحال کو ہر قیمت پر برقرار رکھیں گے اور اس ضمن میں کسی بھی دباؤ کو برداشت نہیں کرینگے انہوں نے کہاکہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں جو بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کرے گا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔