ملک وقوم کسی بحران کے متحمل نہیں ہوسکتے، طارق نوناری ایڈووکیٹ

پیر 18 اگست 2014 17:35

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اگست۔2014ء)ڈسٹرکٹ بار خانیوال کے سابق صدر اورامیدوار ممبرپنجاب بارکونسل ملک طار ق نوناری ایڈووکیٹ نے کہاکہ ملک وقوم کسی بھی بحران کے متحمل نہیں ہوسکتے ۔آئین وقانون کی بالادستی اورجمہوری اقدار وسوچ کو اپناتے ہوئے درپیش مسائل کاحل نکالا جائے ۔وہ یہاں رابطہ مہم کے حوالیسے ضلع کچہری میں وکلاء کے وفود سے بات چیت کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حالیہ بحرانی کیفیت نے ملک وقوم کومعاشی طورپر شدید نقصان پہنچایاہے آئین وقانون کوفالو کرکے ہی ترقی وخوشحالی سے ہمکنار ہواجاسکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب بارکونسل کے الیکشن میں ہماری کامیابی یقینی ہے وکلاء کی طرف سے ملنے والی پذیرائی اس کاثبوت ہے ۔انہوں نے کہاکہ منتخب ہوکر جنوبی پنجاب کی محرومیوں کو دور کریں گے اوروکلاء برادری کی فلاح وبہبود کے لیے اپنامثالی کرداراداکریں گے اس موقع پر قاضی افتخا رمحمد، شیخ توقیر تبسم، ملک ساجد نونا ری ، اجمل خان بھٹہ،ملک شوکت رمضان ساندی اور دیگروکلاء بھی انکے ہمراہ تھے۔