سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام کھیلوں کے مقابلے، جشن آزادی دنگل میں بشیر بھولا بھالا، شفیق گجر کامیاب
پیر 18 اگست 2014 18:48
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اگست 2014ء) جشن آزادی کے سلسلہ میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام صوبہ بھر میں کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں، ان مقابلوں سے پنجاب بھر میں کھیلوں کے میدان آباد ہوگئے ہیں، رونقیں لوٹ آئی ہیں، درجنوں کھلاڑی مختلف مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں ،عوام کی بہت بڑی تعداد اس تفریح سے محظوظ ہورہی ہے۔تفصیلات کے مطابق سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں بہاولپور میں ہاکی کا میچ ہوا جس میں ٹائیگر ہاکی کلب نے سیٹلائیٹ ٹاؤن ہاکی کلب کو ہرادیا، کبڈی کے میچ میں ایچ ایس پی نے وائی زیڈ ایم کو شکست دیدی، بہاولنگر میں لڑکے اور لڑکیوں کے بیڈ منٹن کے مقابلوں میں امجد، مالا، اعجاز احمد، اویس علی اور ارم شہزادی نے کامیابی حاصل کی۔
انٹر کلب فٹ بال کے سیمی فائنل میں القریش فٹ بال کلب نے مدنی فٹ بال کلب کو شکست دیدی، رحیم یار خان میں انٹر تحصیل سائیکل ریس منعقد کی گئی جو کہ راشد نے جیت لی، انٹر تحصیل بوری ریس میں راشد محمود کامیاب رہے، کبڈی کا مقابلہ گرین الیون نے جیت لیا، تحصیل لیاقت پور میں کبڈی کا مقابلہ ہیرا کبڈی کلب نے عباسیہ کلب کو شکست دیکر جیت لیا، فیصل آباد میں جشن آزادی دنگل میں بشیر بھولا بھالا، محمد شفیق علی گجر، کاشف، وکی، منگا، مشتاق اور شکیل نے کامیابی حاصل کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.