پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے پراونشل ایمرجنسی آپریشنز سنٹر برائے انسداد پولیو قائم کرنے کا فیصلہ
منگل 19 اگست 2014 19:24
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اگست 2014ء) پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے پراونشل ایمرجنسی آپریشنز سنٹر برائے انسداد پولیو قائم کیا جا رہا ہے ،یہ سنٹر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کی بلڈنگ میں قائم ہو گا، ڈی جی ہیلتھ پنجاب ایمرجنسی کوراڈینیٹر ہوں گے ۔ اس بات کا فیصلہ منگل کے رو یہاں سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر اعجاز منیر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ( ٹیکنیکل ) ڈاکٹر سلمان شاہد ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر زاہد پرویز ، عالمی ادارہ صحت کے ڈاکٹر عبید السلام ، یونیسف کے ڈاکٹر طاہر منظور ، روٹری انٹر نیشنل کے سعید شمسی ، ملنڈ گیٹس فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر اسلم چوہدری ، ڈائریکٹر ہیلتھ ( ای پی آئی) ڈاکٹر منیر اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
اجلاس کو بتایا گیا کہ پراونشل ایمر جنسی آپریشنز سینٹر برائے انسداد پولیو صوبے میں نیشنل پولیو ایمرجنسی پلان کے طے شدہ اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لئے مانیٹرنگ اور کوآرڈی نیشن کا کام کرے گا۔
یہ سینٹر ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول رومز کو مستحکم کرے گا اور صوبے کے تمام اضلاع میں بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام روٹین ایمونائزیشن( ای پی آئی) اور پولیو مہمات کی کوریج کو یقینی بنانے کے لئے موثر کردار ادا کرے گا۔پراونشل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر صوبہ بھر سے اعداد و شمار جمع کر نے اسے ایو یلیویٹ کر نے کا کام کرے گا اور ایمونائزیشن کی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ بھی اس کے ذمہ ہو گی۔ یہ سینٹر صوبہ میں آنے والے آئی ڈی پیزکے اعدادوشمار اور ان کے بچوں کو ویکسینیشن کے سلسلہ میں بھی صوبائی محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کرے گا۔ ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے دفتر میں عالمی ادارہ صحت، یونیسف، روٹری انٹر نیشنل، ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن اور محکمہ صحت ای پی آئی ونگ کے اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔ جن کے ذمہ سوشل موبلائزیشن، ایڈوکیسی،سرویلنس، کپسٹی بلڈنگ، ٹریننگ،ہائی رسک پاپولیشن کی نشاندہی،ڈیٹااینالسز اور سرویلنس کی ذمہ داریاں ہوں گی۔ سیکرٹری صحت نے فوری طور پر پروانشل ایمر جنسی آپریشنز سینٹر برائے انسداد پولیو کے قیام اور اس کے فنکشنل کرنے کی ہدایت کی۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.