جمعیت علماء اسلام (س) ضلع کوئٹہ کا چمن میں شیخ الحدیث شیخ القرآن مولانا محمد رضا کی وفات پر ان کے بیٹے حافظ محمد طیب حقانی مولانا محمد قاسم چمنی سے اظہار تعزیت

بدھ 20 اگست 2014 17:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) جمعیت علماء اسلام (س) ضلع کوئٹہ کے امیر و وصبائی نائب امیر استاد الحدیث مولانا مفتی عبدالواحد بازئی مولانا عبدالباقی حقیار قاری عبدالسلام کاکڑ حافظ عبدالرشید بادینی و دیگر نے گذشتہ روز چمن میں شیخ الحدیث شیخ القرآن مولانا محمد رضا کی وفات پر ان کے بیٹے حافظ محمد طیب حقانی مولانا محمد قاسم چمنی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مولانا مفتی عبدالواحد بازئی و دیگر نے کہاکہ پاکستان میں سب سے اہم مسئلہ امن و امان کا ہے جو کہ انتہائی گھمبیر ہے جن کی وجوہات ہمارے ملک کی خارجہ و داخلہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے جب تک ہماری خارجہ و داخلہ پالیسی کو درست نہیں کیا جاتا ہمارے ملک میں امن و امان کی خواہش رکھنا خام خیالی ہوگا انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک میں دیندار لوگوں کا جینا حرام کردے گا جیسا کہ یورپی ممالک کی طرح یہاں بھی سفید ریش لوگوں اور علماء اور طلباء کو بے جا تنگ کرتے ہیں اور ان کا استحصال کیا جاتا ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے انہوں نے کہاکہ ہماری جماعت امن کی داعی ہے اور ہماری جماعت ہر قسم کے لوگوں سے مذاکرات کی حامی ہے خواہ ہمارے بلوچ ناراض ہوں یا طالبان تحریک پاکستان ہو خصوصاً ہمارے وہ بھائی جو کہ جیلوں میں زندگیاں گزارتے ہیں انہوں نے کہاکہ عبدالرؤف کرد داؤد بادینی بھی ہمارے پاکستانی بھائیوں میں سے ہیں ان کی صلاحیتوں کو دیکھ کر ان سے بھی مذاکرات کریں تاکہ امن و امان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا انہوں نے کہاکہ پاکستان میں تمام بسنے والی قومیں اور ہر قسم کے مذہبی افراد ایک ہی ملک اور ایک ہی مذہب اور ہی مسلم قوم کی پہچان کے طور پر رہتی ہیں ہمارے اندر کوئی کالا گورا نہیں جو ہماری اقلیت برادری ہے ہم ان کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن دیندار افراد سے یکطرفہ سلوک اور ان کے حقوق کے استحصال اور روڈوں اور چوکوں پر بجا تنگ کرنا ناقابل برداشت ہے۔