سیاست سے سروکار نہیں،سپریم کورٹ کا دھرنے کیخلاف حکم جاری کرنے سے انکار
جمعرات 21 اگست 2014 13:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) سپریم کورٹ نے ممکنہ ماورائے آئین اقدامات کے خلاف کیس کی سماعت تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے جواب طلب کرلیا جبکہ پاکستان عوامی تحریک کے ڈاکٹر طاہر القادری کو دوبارہ نوٹس جاری کردیا ہے۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 4 رکنی لارجر بینچ نے جمعرا ت کو ممکنہ ماورائے آئین اقدامات، دھرنوں اور سول نافرمانی کے خلاف درخواستوں کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران تحریک انصاف کی جانب سے حامد خان عدالت کے رو برو پیش ہوئے جبکہ پاکستانی عوامی تحریک کی جانب سے کوئی بھی وکیل پیش نہیں ہوا۔ جس پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کیا اور ایک مرتبہ پھر نوٹس جاری کردیئے۔تحریک انصاف کے وکیل حامد خان نے عدالت کے سامنے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف ایک پرامن جماعت ہے، ہم پرامن ہیں اور پرامن ہی رہیں گے۔
(جاری ہے)
حامد خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے کسی عمارت یا ادارے کو بلاک نہیں کیا، کسی بھی غیرآئینی و ماورائے آئین اقدام کے خلاف ہیں۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ شاہراہ دستور اس حد تک تو کلیئر ہو جائے کہ کسی ادارے کا کام نہ رکے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ ہر طرف دستور کی بات کی جا رہی ہے لیکن شاہراہ دستور بلاک ہے، انصاف کی جدوجہد کیلئے انصاف تک رسائی میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے، مظاہرین مطالبات سے چند انچ بھی پیچھے نہ ہٹیں لیکن شاہراہ دستور سے چند فٹ ہٹ جائیں۔
چیف جسٹس ناصر الملک نے کہا کہ ہم نے عوامی تحریک کو نوٹس بھیجا تھا، ان کی جانب سے کوئی نمائندگی نہیں ہوئی۔ اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے کہا کہ تحریک انصاف نے آئین سے اپنی کمٹمنٹ دے دی ہے، عوامی تحریک سے بھی یہی کمٹمنٹ لی جائے، عوامی تحریک حالات خراب کر رہی ہے، عدالت کوئی حکم جاری کرے،انہوں نے استدعا کی کہ عدالت کوئی آبزرویشن ہی دیدے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہم اس بارے میں کچھ نہیں کہیں گے، عدالت کو سیاسی معاملات سے کوئی سروکار نہیں، انتظا می معاملات حکومت کا کام ہے، کوئی حکم جاری نہیں کر سکتے۔ عدالت نے تحریک انصاف کے وکیل حامد خان کو تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت آ ج جمعہ تک ملتوی کر دیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.