جمہوریت اور آئینی اداروں سے اظہار یکجہتی کیلئے وکلاء کی ملک گیر ہڑتال
جمعرات 21 اگست 2014 13:38
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کی اپیل پر جمہوریت اور آئینی اداروں سے اظہار یکجہتی کیلئے وکلاء نے ملک گیر ہڑتال کی ہے۔وکلاء نے وفاقی دارالحکومت میں تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں کو جمہوریت کیلئے سنگین خطرہ اور عمران خان اور طاہر القادری کے مطالبات کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کسی بھی غیر قانونی اقدام کی صورت میں شدید مزاحمت کی جائیگی ۔
جمعرات کوکراچی میں سندھ ہائیکورٹ، سٹی اورملیرکورٹ میں وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے،سندھ کے دیگر شہروں میں بھی وکلاء نے ماتحت عدالتوں کا بائیکاٹ کیا،وکلا رہنما کا کہنا ہے کہ جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔وکلا رہنماؤں کا کہنا ہے کہ غیرآئینی مطالبات نے ملک کو مفلوج کررکھا ہے، کسی بھی غیر آئین اور غیر قانون اقدام کیخلاف مزاحمت اور جمہوریت کا ہر صورت میں دفاع کیا جائے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.