ریڈ زون ایریا سے پاک فوج کے انفنٹری دستے کی واپسی کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر
جمعرات 21 اگست 2014 16:39
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون ایریا سے پاک فوج کے انفنٹری دستے کی فی الفور واپسی کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی گئی‘ اپیل میں کہا گیا ہے کہ اپنے آئینی حلف کے پیش نظر افواج پاکستان کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سیاسی شور شرابے سے دامن بچانا چاہئے کیونکہ وفاقی حکومت کے مطابق فوج کو کسی سیاسی جلوس کے باعث نہیں بلایا گیا۔
شاہد اورکزئی کی طرف سے دائر کی گئی اپیل میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 245 کے تحت فوج سے سنتری کی ڈیوٹی نہیں لی جاسکتی اور نہ ہی مذکورہ آرٹیکل کے تحت فوج‘ پولیس اور سول آرمڈ فورسز کیساتھ مل کر کارروائی کی مجاز ہے۔ اسلام آباد کی سکیورٹی کیلئے تعینات فوجی دستے کی تعداد تو مسلح افواج سے مذاق ہے۔(جاری ہے)
سپریم کورٹ کی توجہ باالخصوص چیف آف آرمی سٹاف کیساتھ وزیراعلی پنجاب کی مسلسل ملاقاتوں کی طرف دلوائی گئی۔
اپیل کنندہ شاہد اورکزئی نے کہا کہ یہ ملاقاتیں آئین سے ماوراء ہیں کیونکہ آئین کے تحت مسلح افواج کی کمانڈ اینڈ کنٹرول بلا شرکت غیرے وفاقی حکومت کے پاس رہنی چاہئے اور کوئی صوبائی حکومت فوج کے جنرل ہیڈکوارٹر میں ٹانگ نہیں اڑا سکتی۔ آئین کے تحت آرمی چیف سیاسی جماعتوں کے مابین صلح و آشتی میں کوئی فریضہ نہیں رکھتا اور فوج کو سیاست میں غیر جانبدار رہنا چاہئے۔ سپریم کورٹ کو یاد دلایا گیا کہ 15 اگست کو عدالت نے تمام ریاستی اداروں کو خبردار کیا تھا لہٰذا آرٹیکل 245 کیخلاف اس اپیل کی فوری سماعت کی جائےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت میں روسی فوج کے لیے بھرتیاں کرنے والے چار ملزم گرفتار
-
عوام کیلئے بری خبر،بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا
-
پوری دنیا میں قیمتی زیورات چرانے والا چور نیویارک میں فلمی اندازمیں گرفتار
-
شیر افضل مروت آؤٹ، پی ٹی آئی کا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے نئے نام کا باقاعدہ اعلان
-
تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، پاکستانی قوم عزم و حوصلہ سے کسی بھی چیلنج پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شعبہ تعلیم سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب، تعلیمی ایمرجنسی ..
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نان ڈویلپ سکیٹرز کو فوری ڈویلپ کرنے اور اسلام آباد کی اراضی کو ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایات
-
9 مئی کو پی ٹی آئی کو کچلنے کی کوشش کی گئی، سب پہلے سے طے شدہ تھا، بانی پی ٹی آئی
-
شیرافضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرسکے
-
توشہ خانہ کیس،عمران خان، بشریٰ بی بی کی نیب طلبی کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
پاکستان کی بڑی کامیابی،آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل
-
وزیراعظم کا ایرانی صدر کے حالیہ دورے میں طے معاہدوں پر بلا تاخیر عمل درآمد کا حکم
-
ملین پاؤنڈ ریفرنس، عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند، ایک پر جرح مکمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.