پاکستانی جیلوں میں ابھی بھی54 بھارتی جنگی قیدی موجود ہیں، بھارت

جمعرات 21 اگست 2014 18:33

پاکستانی جیلوں میں ابھی بھی54 بھارتی جنگی قیدی موجود ہیں، بھارت

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) بھارت نے کہا ہے کہ1965 اور1971 کی جنگوں کے دوران جنگ قیدیوں کے طور پر گرفتار کئے گئے54 بھارتی فوجی ابھ بھی پاکستانی جیلوں میں قید ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جنگی قیدیوں بارے تشکیل دی گئی کمیٹی نے وزارت داخلہ میں اپنی تحریری رپورٹ پیش کی ہے جس میں کہاگیا ہے کہ 54 جنگی قیدی ابھی بھ پاکستانی جیلوں میں قید ہیں اور یہ معاملہ پاکستانی حکام کے ساتھ بار بار اٹھائے جانے کے باوجود پاکستان یہ ماننے کو تیار نہیں ہورہا کہ یہ کہ یہ قیدی پاکستانی جیلوں میں موجود ہیں ۔

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ 2007 ء میں ان قیدیوں کے رشتہ داروں کو پاکستانی جیلوں کا دورہ کرایا گیا تاہم وہ بھی ان قیدیوں کی پاکستانی جیلوں میں موجودگی کی تصدیق نہیں کر سکے۔

متعلقہ عنوان :