کابل ، افغانستان میں بم پھٹنے سے نیٹو کا ایک فوجی ہلاک،نیٹو بمباری سے 15طالبان ہلاک

جمعہ 22 اگست 2014 20:53

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) افغانستان میں مائن بم پھٹنے سے نیٹو کا ایک فوجی ہلاک ننگرہارمیں افغان طالبان نے امریکی ڈرون طیارہ مارگرایا غزنی میں نیٹو بمباری سے 15طالبان ہلاک نوبہار میں افغان افواج کے ضلعی ہیڈ کوارٹرپر طالبان کا قبضہ 11 افغان فوجی ہلاک تفصیلات کے مطابق افغان حکام نے کہا کہ افغانستان میں سڑک کے کنارے نصب مائن بم کے پھٹنے سے نیٹوکا ایک فوجی ہلاک ہوگیا طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق کہ گزشتہ روز دوپہر بارہ بجے کو افغان طالبان نے ایک کاروائی کے دوران افغانستان کے صوبہ ننگرہار ضلع خوگیانی کے وزیر علاقے میں امریکی ڈرون طیارہ کو نشانہ بناکر مارگرایا افغان حکام نے کہا کہ صوبہ غزنی کے ضلع گیرو میں نیٹوجنگی طیاروں کی شدیدبمباری سے 15طالبان ہلاک ہوگئے طالبان ترجمان قاری یوسف احمدی کے مطابق کہ صوبہ زابل کے ضلع نوبہار پر گزشتہ تین روزکے جاری لڑائی میںآ خرکار مجاہدین نے افغان افواج کے ضلعی ہیڈ کوارٹر پر قبضہ کرلیا لڑائی کے دوران 11افغان فوجی ہلاک ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :