گندم کی صورتحال بارے صوبائی فوڈ کمیٹی کا ایک اجلاس
جمعہ 22 اگست 2014 22:33
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء)خیبر پختونخوا کے وزیر خوراک حاجی قلندر خان لودھی کی زیر صدارت گندم کی صورتحال کے حوالے سے صوبائی فوڈ کمیٹی کا ایک اجلاس پشاور میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں سیکرٹری خوراک ، ڈائریکٹر خوراک ، ڈپٹی ڈائریکٹر اکاؤنٹس اور محکمہ فنانس اور قانون کے نمائندے موجود تھے۔اجلاس کے دوران خیبر پختونخوا میں گندم کی صورتحال پر بحث کرتے ہوئے تجاویز پیش کی گئیں تاکہ آئندہ سردیوں کے موسم میں صوبہ بھر بالخصوص دور دراز علاقوں میں گندم کی کمی کا مسئلہ پیدا نہ ہو۔
صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ محکمہ خوراک کی صوبہ بھر میں گندم اور گندم کے آٹا کی دستیابی کے حوالے سے انتہائی اہم کردار ہے اس لئے انہوں نے محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام کو ہدایت کی کہ محکمہ خوراک کی کارکردگی کو مزید بہتر اور فعال بنائیں تاکہ صوبے کے عوام کو اس ضمن میں کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔(جاری ہے)
وزیر خوراک نے کہا کہ چترال کو گندم کی دستیابی ایک اہم مسئلہ ہے کیونکہ سردیوں کے موسم میں چترال کے علاقے کا زمینی رابطہ برف باری اور لواری ٹاپ کی بندش کی وجہ سے دیگر اضلاع سے منقطع ہو جاتا ہے اسلئے وہاں پر گندم کی دستیابی کے حوالے سے پیش بندی انتہائی ضروری ہے تاکہ وہاں پر گندم کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے اور عوام کو گندم کی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
وزیر خوراک قلندر خان لودھی نے محکمہ خوراک کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ چترال کو گندم ترسیل کرنے والے ٹھیکیدار کو اس بات کیلئے تیار رکھیں کہ موسم سرما میں چترال میں گندم اور آٹا کی کمی درپیش نہ آئے اور وہاں کے مقامی لوگوں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے لوگوں کی بے لوث اور مشنری جذبے سے خدمت کرنے والے افسران کی کارکردگی کو سراہا۔مزید تجارتی خبریں
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ
-
سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
-
ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.