باجوڑ ایجنسی ‘ پولیو مہم میں خواتین ورکر پیر کو حصہ نہیں لیں گی

ہفتہ 23 اگست 2014 13:21

کھار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اگست۔2014ء) باجوڑ ایجنسی میں پیر شروع ہونے والی تین روزہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کے مسائل کی وجہ سے خواتین ہیلتھ ورکرز حصہ نہیں لیں گی۔

(جاری ہے)

فیلڈ سپروائزر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عنایت الرحمان نے بتایا کہ اس ایجنسی میں پولیو مہم کے دوران دو لاکھ 23 ہزار دو سو چھیاسی بچوں کو حفاظتی ٹیکے پلوانے کے لیے 694 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ڈاکٹر عنایت الرحمان نے بتایا کہ اس سے پہلے طے کیا گیا تھا کہ انسدادِ پولیو مہم 18 اگست سے شروع ہوگی تاہم وفاقی دارالحکومت میں جاری احتجاجی دھرنوں کی وجہ سے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی جانب سے ویکسین کی ترسیل نہ ہونے کی وجہ سے اس مہم کو ملتوی کردیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :