Live Updates

کھانے کی ڈشز سے متعلق میڈیا پرچلنے والی خبریں ہمارے لیے بھی خبر ہے‘مریم نواز،جمہوریت کے دفاع کیلئے سیاسی قوتوں کو اکٹھے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ‘ ٹوئٹر پرپیغام

ہفتہ 23 اگست 2014 20:23

کھانے کی ڈشز سے متعلق میڈیا پرچلنے والی خبریں ہمارے لیے بھی خبر ہے‘مریم ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اگست۔2014ء) وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کے اعزاز میں رائیونڈ جاتی امراہ میں دیئے گئے ظہرانے کا مینیوانتہائی سادہ تھا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اپنے ٹوئیٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ رائیونڈ ظہرانے کا مینیوانتہائی سادہ اور خبروں سے یکسر مختلف تھا۔

مزید ٹوئیٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کھانے کی ڈشز سے متعلق میڈیا پرچلنے والی خبریں ہمارے لیے بھی خبر ہے۔علاوہ ازیں انہوں نے عمران خان کے حوالے سے کہا کہ عمران خان کی دہرائے جانے والے خطابات سن کر عوام کے کان پک گئے ہیں اور وہ اسکا اظہار بھی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے دفاع کیلئے سیاسی قوتوں کو اکٹھے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات