افضل خان کے الزامات پری پلان ہیں،چیف جسٹس سازش کا نوٹس لیں،ریاض کیانی
پیر 25 اگست 2014 12:48
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 2اگست 2014ء) ممبر الیکشن کمیشن جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی نے کہا ہے کہ افضل خان تحریک انصاف کے وفادار کارکن ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملازمت میں توسیع نہ ملنے پر افضل خان الزام تراشی پر اتر آئے۔ میرا کیرئیر بے داغ ہے، ممبر الیکشن کمیشن بن کر غلطی کی ۔ افضل خان کے الزامات کے پیچھے گہری سازش ہے ۔ افضل خان کے الزامات کا چیف جسٹس پاکستان نوٹس لیں۔افضل خان دس لاکھ روپے تنخواہ کے ساتھ پنشن بھی لینا چاہتے تھے وہ سال میں دوسری ترقی مانگ رہے تھے جوکہ کسی بھی صورت ممکن نہیں تھا۔ میرا دامن صاف ہے افضل خان کو چودہ ماہ بعد یہ سب کچھ کیوں یاد آ گیا۔افضل خان ثابت کریں کہ میں الیکشن کمیشن کو 90 فیصد تک تباہ کرنے کا کیسے ذمہ دار ہوں۔
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ میرے تمام فیصلوں میں الیکشن کمیشن کے ارکان شامل رہے ہیں۔
کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے الیکشن کمیشن کی بدنامی ہو۔ پنجاب سے جیتنے والا ہی مرکز میں حکومت بنائے گا۔عمران خان کے کانوں میں میرے خلاف زہر ڈالا جا رہا ہے، طے شدہ منصوبے کے تحت الیکشن کمیشن کو بدنام کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ افضل خان کا انٹرویو طے شدہ اور فکسڈ ہے ۔ میں کبھی بھی ن لیگ کا قانونی مشیر نہیں رہا ۔ محبوب انور کو الیکشن کمیشن کے فیصلے پر کراچی سے لاہور ٹرانسفر کیا گیا کیونکہ پنجاب میں الیکشن کافی ٹف ہوتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ" بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.