طاہرالقادری نے عورتوں اوربچوں کوڈھال بنارکھاہے ،پرویزرشید
پیر 25 اگست 2014 23:10
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر پرویزرشیدنے کہاہے کہ طاہرالقادری نے عورتوں اوربچوں کوڈھال بنارکھاہے ،عدالت کے حکم کی تعمیل کرنا ان جماعتوں کابھی کام ہے ،جنہوں نے شاہراہ دستورکوبندکررکھاہے ،اگرعمل نہ ہواتوقانون اپناراستہ لے گا،عمران کی معافی کے باوجودان کے مطالبات کوتسلیم کرتے ہیں ،لیکن وہ تحقیقات میں جانے کوتیارنہیں ،مائی کالعل برالفظ نہیں ،یہ تو پنجابی زبان میں پیارکالفظ ہے ۔
نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے پرویزرشیدنے کہاکہ حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے پرعملدرآمدکافیصلہ کیاہے ،لیکن طاہرالقادری کے جلسے میں خواتین اوربچے بھی ہیں اورجب قانون اپناراستہ لیتاہے تووہ یہ چیزیں نہیں دیکھی جاتیں کیونکہ قانون اندھاہوتاہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ہم سیاسی طریقے سے مسئلے کے حل کیلئے کوشاں ہیں ،پاکستان کے وکلاء ،سول سوسائٹی ،تاجراوردیگرتنظیمیں پاکستان کاقانون اوراخلاقیات کاایک فرق ہے ۔
اوردوجماعتیں ایک طرف کھڑی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ قانون اپناراستہ اختیارکریگا،عدالت کے حکم کی تعمیل صرف حکومت پرنہیں دھرنے والوں پربھی عائدہوتی ہے ،شاہراہ دستورکوہم نے نہیں دھرنے والی جماعتوں نے بندکیاہے ،لہذااگریہ لوگ عمل نہیں کرتے توقانون اپناراستہ لے گا۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ پندرہ دن سے ن لیگ کی قیادت پرجوجھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں اوراستعفے کامطالبہ کیاجارہاہے ،ن لیگ کی ریلیاں اس کاردعمل ہیں ۔انہوں نے کہاکہ الیکشن ٹریبونل میں جومقدمات آئے ان کے بہت سے فیصلے ہمارے خلاف ہوئے ،نوازشریف نے کسی بھی جگہ مداخلت نہیں کی ،ہمارے کارکنوں نے اپنے جذبات کااظہارکیا،ہمارے کارکنوں کے ریلے بڑے تھے اگرگنتی پرفیصلہ کرناہے توآج کی ریلیوں پرفیصلہ کرلیاجائے لیکن ہمارے ریلیاں مستقل نہیں ہیں ،جوہوناتھاوہ ہوچکاہے ۔انہوں نے کہاکہ مائی کالعل پیارے بیٹے کوکہتے ہیں ،یہ توپیارکالفظ ہے ،ا س میں کوئی قباحت نہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان الزامات لگاکرمعافی بھی مانگ چکے ہیں اس کے باوجودہم ان کے مطالبات ماننے کوتیارہیں عمران نے دھاندلی سے بات شروع کی اوراستعفے پرآگئے یہ ان کی اناہے وہ اس سے کم کسی چیزپرراضی نہیں ،ہم ان کے تمام مطالبات ماننے کوتیارہیں ،لیکن ضدکونہیں مانیں گے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اگرعدلیہ کے کام میں مداخلت کرتے توایف آئی آرکے اندراج کاحکم نہ ہوتاجوکہ ایک سیشن جج نے دیاہے ۔انہوں نے کہاکہ جولوگ پاکستان کادردرکھتے ہیں وہ ان دوجماعتوں کومنانے کی کوشش کررہے ہیں ،سراج الحق نے جب عمران خان کادس حلقوں کی گنتی کاپیغام لایاتووزیراعظم نے اس وقت کہاکہ ہم تیارہیں لیکن عمران خان انہیں پہلے ملے بھی نہیں اوربعدمیں بات گول کرگئے دعاہے کہ خداسراج الحق کی کوششوں میں رنگ لائے اوریہ مسئلہ حل ہوجائے۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.