کھیل کے میدانوں میں نو جو انو ں کی صلا حیتوں کو اجاگر کر نے کیلئے رہنما ئی اور تر بیتی مواقع بڑھانے کی ضرورت ہے ،کمشنر کراچی

منگل 26 اگست 2014 17:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اگست۔2014ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ نوجوانوں اور اسکولوں کے بچوں کے لئے کھیل کے زیادہ سے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ اپنے دفتر میں ایک اجلا س کی صدارت کر رہے تھے ۔ اجلا س میں فیصلہ کیا گیاکہ نوجوانوں اور اسکول کے بچوں کو کھیل کے مواقع فراہم کرنے ، انھیں کھیلوں کی تربیت دینے اور ان کی بھر پور حوصلہ افزائی کر نے کے لئے حکوم ت سندھ کے محکمہ کھیل، محکمہ تعلیم اور بلدیہ عظمیٰ کے شعبہ کھیل اور تعلیم اور امن فاؤنڈیشن ملکر منصوبہ بندی کے ساتھ کام کریں گے اجلا س میں ممتازایتھلیٹ ایشیائی چیمپئین نسیم حمید کے علاہ ڈائریکڑ اسپورٹس سندھ شاہد سلیم۔

ڈائریکڑ ایجوکیشن اسپورٹس ناہید کوثر، ڈئریکڑ اسپورٹس بلدیہ عظمیٰ آفاق درانی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کمشنر نے کہا کہ کراچی کے نوجوان بہت با صلاحیت ہیں ۔وہ کھیلوں سے گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ کھیل کے میدان میں اپنی بھر پور صلا حیتوں کا مظاہر کر نا چا ہتے ہیں۔ ان کی رہنمائی اور انھیں تربیتی مواقع بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔انھوں نے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ نو جوانوں اور بچوں کو زیا دہ سے زیادہ تربیتی مواقع فراہم کریں۔

انھوں نے کہا کہ یہ خو ش آئند بات ہے امن فاؤنڈیشن اور دیگر غیر سرکاری ادارے حکومت کی مدد کر رہے ہیں۔تمام ادارے کھیلوں کی بہتری اور ترقی کے لئے آپس میں باہمی تعاون اور رابطہ کو بڑھائیں۔انھوں نے اس جانب محکمہ تعلیم کی توجہ دلائی اور کہا کہ کھیلوں کی ترقی کے لئے محکمہ تعلیم اپنا کر دار فعال طور پر ادا کرے۔ نیشنل اسپورٹس پالیسی پر عمل کر ے اور اس سلسلہ میں اسکولوں میں ایکسر سائز کو یقینی بنائے اور دیگر اقدامات کرے۔

امن فاؤنڈیشن کی مینجر ایتھلیٹ نسیم حمید نے بتایا کہ امن فاؤنڈیشن نے کھیلو کی ترقی کے لئے امن اسپورٹس قائم کیا ہے ۔ امن اسپورٹس کے زیر اہتمام کھیلوں کی ترقی کے لئے امن اسپورٹس اکیڈ می نے مختلف تربیتی پروگرام شرو ع کئے ہیں جن کے تحت اسکولوں میں بچوں اور اساتذہ کو کھیلوں کے بارے میں تربیت دی جارہی ہے۔ ہمارے پروگرام میں اسکولوں کے ساتھ بچوں کو عالمی سطح پر کھیلوں کی تربیت دینے والی غیرسرکاری تنظیم ریئل میڈرڈ فاؤنڈیشن Real Madrid Foundation کا اشتراک اور تعاون بھی حاصل ہے۔

وہ اپنے پروگراموں کے ذریعے بچوں میں کھیلوں کی مدد سے ان کھیلوں کی ٹیکنیکل، ٹیکٹیکل، فسزیکل اور ان کی ذہنی تربیت کر رہے ہیں تاکہ انھیں ذھنی اور جسمانی طور پر اچھا انسان بنا نے کی کوششوں میں مدد ملے ۔ ریئکل میڈرڈ فاؤنڈیشن کے تعاون سے انھوں نے دو اسپورٹس اسپورٹس اسکول بھی قائم کئے ہیں۔ وہ بچوں کو ایتھلیٹ، فٹ بال اور کرکٹ کے میدان میں تر بیت دے رہے ہیں۔

ان کے تربیتی پروگرام میں کھیلوں کے ساتھ ساتھ سماجی زندگی کے اصولوں کی جدید تقاضوں کے مطابق پروگرام بھی شامل ہیں۔توقع ہے 2014-15 کے دوران وہ 1500 اسکولوں میں تر بیتی پروگرام مکمل کریں گے۔ امن اسپورٹس کے زیر اہتمام2014-2015 کراچی اسکول ایتھلیٹک چمپئن شپ،کراچی اسکلو فٹسل چمپئن شپ اور کراچی اسکول کرکٹ چمپئن شپ منعقد کی جارہی ہیں۔ کرکٹ چمپئن شپ چھ اضلاع میں ہو رہی ہیں جس میں سولہ ٹیمیں حصہ لیں گی۔

متعلقہ عنوان :