یونیورسٹی آف سرگودھا بی اے /بی ایس سی کے پہلے سالانہ امتحان میں امتیازی پوزیشنزحاصل کرنیوالے طلباء وطالبات کے ناموں کا اعلان

منگل 26 اگست 2014 21:31

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اگست 2014ء) یونیورسٹی آف سرگودھا نے بی اے /بی ایس سی کے پہلے سالانہ امتحان2014ء میں امتیازی پوزیشنزحاصل کرنے والے طلباء وطالبات کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے ۔کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بی اے میں ضلع سرگودھا سے تعلق رکھنے والے پرائیویٹ طالب علم بری سلطان رول نمبر8629نے 618نمبر لے کر پہلی ،سپیرئیر کالج سرگودھا کے ریگولر طالب علم نقیب اعظم ،رول نمبر3650نے 606نمبر،ضلع سرگودھا سے تعلق رکھنے والے پرائیویٹ طالب علم محمدعدنان،رول نمبر8419نے606نمبر اورضلع سرگودھا سے ہی تعلق رکھنے والی پرائیویٹ طالبہ اقصی یوسف،رول نمبر10214نے بھی606نمبر لے کر دوسری اور ضلع چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے پرائیویٹ طالب علم ریاض حسین کاظمی رول نمبر 17147نے 605نمبر لے کر بی اے میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ بی ایس سی میں پنجاب کالج آف سائنس جوہر آباد کی ریگولر طالبہ شانذہ حسن ،رول نمبر5455نے688نمبر لے کر پہلی،گورنمنٹ کالج بھکر کے ریگولر طالب علم عمران حسین ،رول نمبر21421نے679نمبر لے کر دوسری اور سپیریئرکالج سرگودھا کی ریگولر طالبہ نادیہ بتول ،رول نمبر4825نے 664نمبر لے کربی ایس سی میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔

(جاری ہے)

پنجاب کالج آف سائنس جوہر آباد کی ریگولر طالبہ شانذہ حسن رول نمبر5455نے688نمبر لے کر بی اے / بی ایس سی میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔نتیجہ کے اعلان کی تقریب27اگست2014ء بروزبدھ صبح 10:00بجے بزنس ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف سرگودھا کے آڈیٹوریم میں منعقد ہو گی جس میں مہمان خصوصی وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء اور طالبات میں نقد انعامات ،اعزازی شیلڈز اور میرٹ سرٹیفیکیٹ تقسیم فرمائیں گے ۔