عمران فاروق قتل کیس، لندن میں ایک ملزم گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا

جمعرات 28 اگست 2014 17:15

عمران فاروق قتل کیس، لندن میں ایک ملزم گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) ایم کیو ایم کے بانی رہنماء عمران فاروق کے قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں اسکاٹ لینڈ یارڈ نے تیس سالہ گرفتارملزم کو ضمانت پر رہاکردیاتاہم اسے نومبر کے وسط میں دوبارہ پولیس کے سامنے پیش ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔

(جاری ہے)

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی ارکان میں شامل عمران فاروق کو ستمبر 2010 میں لندن کے علاقے ایجویئر میں قتل کر دیا گیا تھا۔ اس قتل کی تفتیش ابھی تک جاری ہے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بدھ کو گرفتار کیے گئے مبینہ ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی۔ پولیس کے مطابق اس کی گرفتاری سے قبل اس کے گھر پر چھاپہ مار کر تلاشی بھی لی گئی تھی۔ اسی قتل کے سلسلے میں ایک مبینہ ملزم کو پہلے بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :