امریکہ میں کنونشن سے الطاف حسین کے خطاب کا پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے زبردست خیر مقدم،
کنونشن میں ملک بچانے کے لئے الطاف حسین کی کوششیں موضوع بحث رہیں سہ روزہ کنونشن کی کامیابی نے کارکنان کے حوصلے مزید بلند کر دئیے
جمعرات 28 اگست 2014 20:25
واشنگٹن ڈی سی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) ایم کیو ایم امریکہ کے 18 ویں سالانہ کنونشن سے قائد تحریک الطاف حسین کے فکر انگیز خطاب کا امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونیٹی کی جانب سے زبردست خیر مقدم کیا جارہا ہے۔ امریکہ کے مختلف شہروں سے پاکستانی کمیونیٹی سے تعلق رکھنے والے افراد اور نامور شخصیات نے سینٹرل آفس شکاگو فون کرکے شاندار اور کامیاب کنونشن پر ایم کیو ایم امریکہ کے ذمہ داران اور کارکنان کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ انتہائی نازک صورتحال میں قائد تحریک الطاف حسین نے سیاست کو بالائے طاق رکھ کر ریاست کو بچانے کے لئے جس خصوصی مشن کا آغاز کیا ہے ، اللہ ان کو اس مقصد میں جلدکامیابی عطاء فرمائے اور پاکستان کو انتشار سے محفوظ رکھے۔(جاری ہے)
اس موقع پر سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی نے کنونشن میں پاکستانی کمیونیٹی کی بھر پور شرکت اور خصوصی دلچسپی پر شکریہ ادا کیا۔
دریں اثنا سہ روزہ کنونشن الطاف حسین دی رائٹ مین کی کامیابی نے ایم کیو ایم امریکہ کے ذمہ داران اور کارکنان کے حوصلے مزید بلند کردئیے ہیں اور انہوں نے اپنے شہروں میں واپس پہنچ کر پاکستانی کمیونیٹی سے رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس کا مقصد ایم کیو ایم کے ملکی بقاء اور سلامتی کے لئے اہم کردار کو اجاگر کرنا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کی جانب سے ٹیلی نار پاکستان کے حصول کے جائزے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا
-
موبائل کمپنیاں پانچ لاکھ سمیں بلاک کرنے پر آمادہ، مہلت مانگ لی
-
رفح پر اسرائیلی حملوں کے خوف سے لوگ ’علاج معالجہ سے گریزاں‘
-
آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے پر35 فیصد ٹیکس کی تجویزدیدی
-
پاکستان کا پہلا قمری مشن ،آئی کیوب قمر کامیابی سے چاند کے مدار میں پہنچ گیا
-
پاکستان میں حالیہ حملوں میں افغانوں کے ملوث ہونے کے دعوے غیر ذمہ دارانہ ہیں، طالبان
-
9 مئی کے حملے ریاستی رٹ ، قانون کی حکمرانی اور ادارے کو کمزور کرنے کی کوشش تھے
-
عمران خان سمیت ہرقیدی بنیادی انسانی حقوق اور قانونی تحفظ کا حقدار ہے، امریکہ
-
گوادر میں حفاظتی باڑ لگانے کے سرکاری منصوبے پر خدشات
-
نسل پرستی اور غربت میں باہمی تعلق ہے، جرمن مطالعے کے نتائج
-
فرانسیسی دستے یوکرین بھیجے گئے تو روسی فوج کا جائز ہدف ہوں گے، ماسکو
-
ملک میں مایوسی کا عالم ہے، پی ٹی آئی اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.