صبح وشام نئی ڈیڈلائن دینے والے دراصل ملک وقو م کی تباہی کی لائن اختیار کیے ہوئے ہیں،راناعرفان محمود خاں

جمعہ 29 اگست 2014 17:54

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنماوضلعی سینئرنائب صدر راناعرفان محمود خاں نے کہاکہ صبح وشام نئی ڈیڈلائن دینے والے دراصل ملک وقو م کی تباہی کی لائن اختیار کیے ہوئے ہیں حکومت نے انتہائی حکمت عملی سے صورتحال کوخراب ہونے سے بچایا کفن وقبر کے نعرے لگانے والو ں نے شروع ہونے والی ترقی وخوشحالی کے عمل کو سبوتاژ کرکے ملک وقوم کو گہری کھائی میں دھکیل دیا ہے قومی معیشت پر منفی اثرات غریب عوا م بھگتے گی ۔

(جاری ہے)

وہ یہاں معززین علاقہ اورپارٹی کارکنوں سے بات چیت کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف کے استعفیٰ کی ضد ملک وقوم کو تباہی کی طر لے جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں جمہوریت کو کمزورکیا جارہاہے پوری قوم دیکھ رہی ہے 18کروڑ عوام کو دھوکہ نہیں دیاجاسکتا۔

متعلقہ عنوان :