جی سی یو لاہور میں گزشتہ تین برس میں طلباء کی کُل تعدادسواچھ ہزار سے بڑھ کر ساڑھے گیارہ ہزار ہو گئی ‘وائس چانسلر

جمعہ 29 اگست 2014 19:18

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں گزشتہ تین برس میں طلباء کی کُل تعدادسواچھ ہزار سے بڑھ کر ساڑھے گیارہ ہزار ہو گئی ہے،جبکہ 26نئے پوسٹ گریجوایٹ پروگرامز کا آغاز کیا گیا۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز جی سی یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان نے شعبہ امتحانات کے لیئے قائم کردہ دو منزلہ نئی عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

طلباء کے لیئے جدیدکلاس رومز بھی اس عمارت کا حصہ ہیں۔اس موقع پر وائس چانسلر کہنا تھا کہ گزشتہ تین برس میں انہوں نے جی سی یو کے تعلیمی شعبوں کو مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ اس کے ترقیاتی پراجیکٹس پر بھرپور توجہ دی ہے اور گزشتہ ایک برس میں جی سی یو کے بنیادی ڈھانچے میں24نئے کلاس رومز کا اضافہ کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ شعبہ امتحانات کی نئی بلڈنگ جی سی یو کے ذاتی بجٹ سے بنائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :