وزیرِ اعظم نواز شریف سے استعٰفی کا مطالبہ بلا جواز ہے، سینٹر رزینہ عالم خان،
کچھ لوگ انتشار پھیلا کر ملکی ترقی روکنا چاہتے ہیں،رہنما مسلم لیگ (ن)
جمعہ 29 اگست 2014 21:33
اِسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) مسلم لیگ ”ن“ کی رہنما سینٹر رزینہ عالم خان نے کینیڈا اور امریکہ سے واپسی پر ایک بیان میں کہا کہ چند عناصر جو غیر مُلکی ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نواز شریف صاحب سے استعٰفے کا مطالبہ کر رہے ہیں وہ نا صرف بلا جواز ہے بلکہ ہمارے آئین کے بھی منافی ہے۔ مُلک کو ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا دیکھ کر اُنہیں آیندہ الیکشن میں اپنی حیثیت کا اندازہ ہو گیا ہے۔
جس کی وجہ سے وہ الیکشن۲۰۱۳ءء کو متنازع بنانے اور مُلک میں افراتفری پھیلا کر اپنے مذمومقاصد کے حصول کی کوشش کر رہے ہیں۔ اُن کے ساتھ وہ لوگ شامل ہیں جن کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے اور وہ چوراہے ہو کھڑے اُن راہگیروں کی مانند ہیں جن کی کوئی منزل نہ ہو۔(جاری ہے)
اپنے کینیڈا اور امریکہ کے دورے کے بارے میں کئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 14 اگست کو یومِ پاکستان کی ٹورنٹو(کینیڈا) کی تقریبات میں انہوں نے حصہ لیا اور اُسی روز اُن کی کتاب ”سنو پیاری بیٹی“ کی تقریب تعارف ہوئی جس میں انہوں نے تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مُلک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے جدوجہد کا تہیہ کیا ہواہے اور متعدد ترقیاتی پراجیکٹ شروع ہو چکے ہیں۔
انشاء اللہ۲۰۱۸ءء تک آپ مُلک کی ترقی اورخوشحالی میں ایک بڑی تبدیلی دیکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیرونِ مُلک رہنے والے پاکستانی نہایت محب وطن ہوتے ہیں اسی وجہ سے انہیں مُلک میں موجودہ انتشار پر تشویش تھی۔ لہذا ضرورت ہے کہ ہم بحیثیت قوم ان شر انگیز عناصر کے غیر آئینی مطالبات کو مسترد کر دیں۔ اور مُلک کی ترقی میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کی سمز بلاک کرنے کی تجویز کی مخالفت کر دی
-
چین کا چانگ ای 6 مشن بین الاقوامی تعاون کا عملی مظاہرہ ہے، سفیر خلیل ہاشمی کی میڈیا سے گفتگو
-
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب رند کی ملاقات
-
پاکستان میں 22 ملین لڑکے اورلڑکیاں رشتہ ازدواج سے منسلک نہیں ہیں، اقوام متحدہ
-
ماہواری سے میناپوز تک: خواتین کو ذہنی اور جسمانی مسائل سے کیسے نمٹنا چاہیے؟
-
خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف بیان بازی پر فیصل کریم کنڈی کو گورنر کے عہدے سے نوازا گیا،بیر سٹر سیف
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع
-
اسحاق ڈار کی نائیجیرین ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
-
4 سال پہلے تک خواتین فون کرکے شادی کی پیشکش کرتی تھیں، مولانا طارق جمیل
-
نومئی کواندرون خانہ بغاوت ہوئی جس کی کوئی مثال نہیں ملتی،وزیردفاع
-
وزیراعظم شہبازشریف سے گندم اسیکنڈل تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ کی ملاقات، پیر تک حتمی رپورٹ پیش کر نے کی ہدایت
-
چیف جسٹس مدت ملازمت میں توسیع ایک رشوت کے طور پر لے رہے ہیں، پی ٹی آئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.