تحریک انصاف کے کارکن جاتی امراءروانہ، میٹروبس سروس روڈ بھی بلاک کر دیا، پولیس کی بھاری نفری طلب
اتوار 31 اگست 2014 21:45
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے کارکن رائے ونڈ میں وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امراءکی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کارکنان پر مشتمل ایک بڑا قافلہ والٹن کے قریب پہنچ گیا ہے جس میں سینکڑوں کے حساب سے موٹر سائیکل سوار بھی شامل ہیں اور خواتین بھی موجود ہیں۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماﺅں کی جانب سے قافلے میں شامل خواتین کو لالک جان چوک میں ہی رک کر احتجاج کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ مرد مظاہرین جاتی امراءکی جانب بڑھ رہے ہیں جو وہاں پہنچ کر احتجاج کریں گے۔
مظاہرین کی ایک بڑی تعداد فیروز پور روڈ پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی رہائش گاہ کے قریب بھی جمع ہوگئے ہیں اور ٹائر جلا کر میٹرو بس سروس کا روٹ بھی بند کر دیا ہے جس کے بعد حکومت نے میٹرو بس سروس کو معطل کر دیا ہے۔ مظاہرین نے پارٹی پرچم اٹھا رکھے ہیں اور حکومت مخالف نعرہ بازی کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق کارکنان کے جمع ہونے کے بعد پولیس کی بھاری نفری کو شہباز شریف کی رہائش گاہ کے باہر تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ مزید نفری بھی طلب کر لی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.