کیمیائی کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور زائد نرخ لینے والے ڈیلرز کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ

پیر 1 ستمبر 2014 19:56

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء)ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن زرعی توسیع سندھ بشیر احمد کیریو نے کیمیائی کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور زائد نرخ لینے والے ڈیلرز کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ ڈیلر جو آبادگاروں کو زائد نرخ پر کھاد فروخت کر رہے ہیں انکے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی اس سلسلے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سے مل کر چھاپے مارے جائینگے، جو ڈیلر اس غیر قانونی کام میں ملوث ہونگے زائد نرخ وصول کرینگے یا ذخیرہ اندوزی کے کام میں ملوث پائے گئے تو انکے لائسنس منسوخ کر دیئے جائیں گے، انہوں نے آبادگاروں پر زور دیا کہ وہ ایسے ڈیلرز کی نشاندہی کریں کہ تاکہ ان کے خلاف سخت اقدامات لیے جائیں اپنی شکایات محکمہ زرعی توسیع کے ایریا انسپکٹر تک پہنچانے کو یقینی بنائیں ۔