بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام منعقدہ امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ II سالانہ 2014 کے نتائج کا اعلان 12 ستمبر کو کیا جائیگا

پیر 1 ستمبر 2014 21:07

گوجرانوالہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام منعقدہ امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ II سالانہ 2014 کے نتائج کا اعلان 12 ستمبر کو کیا جائیگا ‘ سکینڈری سکول امتحان سپلیمنٹری 9 ستمبر سے شروع ہو گا ‘ سیکرٹری بورڈ جواد ‘ حیدر شیرازی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق رزلٹ کی سی ڈی حبیب بنک کی نامزد برانچوں سے حاصل کی جا سکتی ہے ‘ جبکہ میٹرک کے سپلیمنٹری امتحانات 9 ستمبر سے شروع ہو رہے ہیں ‘ گوجرانوالہ بورڈ نے ضلعی اور تحصیل کوارٹرز کی سطح پر 19 کنٹرول روم قائم کر دیئے گئے ہیں